فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سیمینار ’’عوام کے بنیادی حقوق اور ڈاکٹر طاہرالقادری‘‘

تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک صوبائی حلقہ 66، 67 کے زیراہتمام فیصل آباد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’پاکستان میں عوام کے بنیادی حقوق اور ڈاکٹر طاہرالقادری‘‘ سیمینار منعقد ہوا، جس میں عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب کی صدارت صوبائی صدر سہیل مقصود اور حاجی محمد نصیر نے کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے برادر محترم انجینئر محمد طارق فرید تھے، علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم، پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری میاں عبدالقادر، ناظم میاں کاشف محمود، ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری، حاجی بابر ظہیر، قاری عبدالرشید اعوان، حاجی محمد نصیر، سہیل مقصود، سلمان غازی، میاں اکرام الحق، محمد ارشد، محمد رفیق قادری، لیاقت علی، رانا رب نواز انجم، محمد عابد افضل، رانا عامر شہزاد، ڈاکٹر خالد محمود، استخار احمد، کاشف ایاز، عبدالفاروق اور ملک عثمان بھی شریک تھے۔سیمینار میں صوبائی حلقہ سے تمام فورمز کے یونین کونسلز تک کے عہدیداران و کارکنان نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔

سیمینار سے مرکزی ناظم تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم، میاں کاشف محمود، میاں عبدالقادر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی کر کے اقتدار میں آنے والی خوفزدہ اور دہرے معیار والی حکمران قیادت دہشت گردی کا خاتمہ نہیں کر سکتی اور یہ حکمران جب تک مسلط رہیں گے ملک اور عوام پستے رہیں گے۔ آنے والے دنوں میں پاکستان عوامی تحریک اور اس کے کارکنوں کا اہم قومی سیاسی کردار ہو گا۔ کارکن ظالم نظام اور کرپٹ حکمرانوں کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کی تیاری کریں، ظلم کے نظام کو ایوانوں کے اندر بیٹھ کر بدلیں گے۔ غریب پاکستانیوں کو بااختیار، پراعتماد اور آسودہ حال بنانے کیلئے آخری سانس تک لڑے گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے قوم کو آئین کا شعور دیا اور بتایا کہ آئین پاکستان عوام کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے لیکن حکمران مسلسل آئین پاکستان کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ پاکستان عوامی تحریک عوام کو دعوت فکر دے رہی ہے کہ اٹھو اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے انقلاب کا حصہ بن کر ملک میں حقیقی تبدیلی میں اپنا کردار ادا کرو۔ عوام کب تک خاموش بیٹھ کر ان حکمرانوں کی طرف دیکھتے رہیں گے۔ ایک دن صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے گا اور جس دن صبر کا یہ بند ٹوٹ گیا اس دن قصر شاہی میں بیٹھنے والے وڈیرے، جاگیردار، سرمایہ دار، لٹیرے اور رسہ گیر عوامی سیلاب میں خشک تنکوں کی طرح بہتے نظر آئینگے۔ تقریب کے اختتام پر سالگرہ کا کیک کاٹاگیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی اور درازئ عمر کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: غلام محمد قادری

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top