کئی دہائیوں سے اقتدار پر قابض رہنے والوں نے اسلام، پاکستان اور جمہوریت کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا: اجمل چوہدری

مورخہ: 12 مارچ 2015ء

پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اجمل چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام کے سب سے بڑے ٹھیکیداروں نے اسلام اور پاکستان کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ سینیٹ کے الیکشن میں اسلام، پاکستان اور جمہوریت کے لئے نہیں بلکہ حصول اقتدار کے لئے سب کچھ قربان کر دیا گیا، اسلامی نظام کے دعوے اور دھرنوں پر سب سے زیادہ زبان درازی کرنے والے ملاؤں نے پیسے کی چمک پر سب کچھ قربان کر دیا۔گزشتہ کئی دہائیوں سے مسلسل اقتدار پر قابض رہنے والوں نے اسلام، پاکستان، جمہوریت اور عوام ِ پاکستان کے لئے آج تک کوئی کردار ادا نہیں کیا۔ آئین میں ترامیم ارکان پارلیمنٹ کی مراعات کے لئے تو ہوتی رہیں، لیکن عوامی مسائل کے حل کے لئے آئین پر عمل درآمد نہ کر کے اسے پس پشت ڈال دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 37، 38 غریب عوام کی ضمانت دیتے ہیں،حکمران آئین کا نفاذ نہ کر کے آئین سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top