پاکستان عوامی تحریک سپین کی ذیلی تنظیموں کے قیام کیلئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے، محمد اقبال چوہدری

مورخہ: 18 مارچ 2015ء

بارسلونا () پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر چوہدری محمد اقبال نے پاکستان عوامی تحریک کے سپین میں باقاعدہ قیام کے بعد سپین بھر میں ذیلی تنظیموں کے قیام کیلئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے۔ سپین کے مختلف علاقوں میں پاکستان عوامی تحریک کی ذیلی تنظیموں کے قیام کیلئے سابقہ کئی دنوں سے پاکستان عوامی تحریک کے صدر چوہدری محمد اقبال اور چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز آکیہ سے لوگوں کے مختلف وفود کی ملاقاتیں اور مشاورت جاری تھیں جن کے حتمی مراحل کیلئے آئندہ کچھ دنوں تک بذریعہ میڈیا اطلاع کر دی جائیگی۔

پاکستان عوامی تحریک کے صدر چوہدری محمد اقبال نے پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ منسلک لوگوں کو اپنے اپنے علاقوں میں پاکستان عوامی تحریک کے قیام کی کوششوں کو تیز کرنے پر زور دیا تاکہ جلد از جلد وطن عزیز کو کرپٹ بدعنوان سیاستدانوں کے چنگل سے آزاد کرکے ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کیا جاسکے۔ محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ ہمیں اپنے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ولولہ انگیز قیادت پر فخر ہے اور انکی قیادت میں کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے شمولیت کرنے والے دوست پارٹی پروگرام عام کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

رپورٹ: محمد یوسف چوہدری، نوید احمد اندلسی

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top