سائنس و ٹیکنالوجی بھی اب تک معراج واقعہ معراج کے سامنے سر نگوں ہے: سید ہدایت رسول قادری

مورخہ: 15 مئی 2015ء

فیصل آباد (15 مئی 2015ء) تحریک منہاج القرآن کے ضلعی امیر سید ہدایت رسول قادری نے کہا ہے کہ واقعہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امت کیلئے تا قیامت فخر کا ایسا استعارہ ہے جو دیگر امتوں سے اسے ہمیشہ ممتاز کرتا رہے گا۔ سفر معراج نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا وہ معجزہ ہے جو رہتی دنیا تک پوری بنی نوع انسان کو یہ ابدی پیغام دیتا رہے گا کہ محسن انسانیت کا مقام و مرتبہ تمام انبیاء و رسل سے عظیم تر ہے۔ معراج کی رات انبیاء اور ملائک کا اپنے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انتظار میں پرشوق اور وجد انگیز کیفیت میں کھڑے رہنا نبی آخر الزمان کے ساتھ اللہ کی محبت کی انتہا کو دیکھنے کا عجیب تر واقعہ ہے۔ قیامت تک واقعہ معراج کا ڈنکا بجتا رہے گا اور اس کی مختلف تعبیرات و تشریحات انسانیت کے سامنے آتی رہیں گی۔ جس طرح سائنس و ٹیکنالوجی بھی اب تک معراج واقعہ معراج کے سامنے سر نگوں ہے اس طرح اگلے ہزاروں سال بھی سپیڈ اور ملٹی سپیڈ کے ماہرین معجزہ معراج کی برتری کو تسلیم کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بھی عظمت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا تسلسل ہو گا کہ معجزات محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تصدیق کیلئے تحقیق کے سمندروں میں غوطہ زن رہنے والے سائنس دانوں کا جنون بالآخر انہیں ایمان کی دولت سے سرفراز کرتا رہے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top