رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار، صبر ہمدردی اور غمخواری کا مہینہ ہے : فیض الرحمن درانی

مورخہ: 15 جون 2015ء

رمضان میں رب کائنات کی رحمت پورے جوش میں ہوتی ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس مہینے کو شہر عظیم اور شہر مبارک قرار دیا ہے‎
’’استقبال رمضان کی تیاریاں اور اسکے تقاضے‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب‎

لاہور (15 جون 2015) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک نیکیوں کا موسم بہار ہے جس میں رب کائنات کی رحمت پورے جوش میں ہوتی ہے۔ اللہ تعالیٰ کو خوش کر کے اس کی رحمتوں، بخششوں اور مغفرتوں کو سمیٹ لینے کا یہ بہترین موقع ہوتا ہے جسے کوئی بھی مسلمان ضائع کرنا اور کھونا نہیں چاہتا۔ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے، سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ  فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا معمول مبارک تھا کہ رمضان المبارک کے آغاز میں لوگوں کو اسکی رحمتوں اور برکتوں سے آگاہ کرنے کیلئے خطبات ارشاد فرمایا کرتے تھے تاکہ لوگ اس مبارک مہینے کے خزانوں سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن علماء کونسل کے زیر اہتمام ’’استقبال رمضان کی تیاریاں اور اسکے تقاضے‘‘ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا جبکہ ناظم منہاج القرآن علماء کونسل علامہ سید فرحت حسین شاہ، علامہ محمد حسین آزاد، علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ امداد اللہ قادری، علامہ عثمان سیالوی، علامہ میر آصف اکبر اور دیگر علماء بھی موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ فرحت حسین شاہ نے کہا کہ ماہ رمضان کو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شہر عظیم اور شہر مبارک قرار دیا ہے اور فرمایا ہے کہ یہ صبر، ہمدردی اور غمخواری کا مہینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقویٰ قلب و روح اور عمل و کردار کی اس قوت کا نام ہے جس سے غلط اور برے کاموں سے بچ کر استقامت کے ساتھ اچھے اور نفع بخش کام کیے جائیں۔ رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی اس سے متعلقہ کتب کے مطالعے کا آغاز کر دینا چاہیے۔ اس مقصد کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری کی تصنیف فلسفہ صوم سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top