انقلاب آ کر رہے گا، ظلم کے نظام کے محافظ بھی انجام کو پہنچیں گے: ڈاکٹر طاہرالقادری

مخلوق خدا سے حقوق چھیننے والے اللہ اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مجرم ہیں
حضرت مولا علی رضی اللہ عنہ عزم، علم، حلم، شجاعت کا پیکرتھے، حق کیلئے لڑنے والے شیر خدا کی پاک زندگی کا مطالعہ کریں
حق کیلئے جدوجہد کرنے والوں کو شکست نہیں ہوتی، مایوسی کفر، جدوجہد کو تیز کیا جائے، شہر اعتکاف میں خطاب

لاہور (9 جولائی 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ مخلوق خدا سے حقوق چھیننے والے اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مجرم ہیں۔ انقلاب آ کر رہے گا، ظلم اور لادینیت کو فروغ دینے والے اور اس کے محافظ اپنے انجام کو پہنچیں گے، حق کیلئے لڑنے والوں کو شکست نہیں ہوتی، یزید نے تخت بچانے کیلئے خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو شہید کیا اور ذلیل و رسوا ہوا۔ انقلاب کا سورج طلوع ہوگا اور ظلم کی تاریکی ختم ہو کر رہے گی۔ ہماری صفوں میں غریب، مزدور اور اللہ والے ہیں، یہی اللہ والے اسلام کے نام پر حاصل کیے جانے والے ملک میں مصطفوی انقلاب برپا کریں گے جس میں سب انسان برابر اور برابری کی بنیاد پر ترقی کی دوڑ میں شامل ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر اعتکاف میں انقلاب مارچ کے زخمیوں، اسیران میں میڈل تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ کچھ لادینی اور بدعنوان عناصر چاہتے ہیں اللہ اورمصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم والے مساجد اور خانقاہوں میں محصور ہو جائیں اور اسلام کے نام پر حاصل کیے جانے والے اس ملک کو لوٹنے والوں کو کوئی روکنے ٹوکنے والا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد آئین، قانون، قرآن و سنت کی تعلیمات کے تابع ہے۔ اقلیت نے اکثریت کو معاشی، سیاسی، سماجی سطح پر غلام بنا لیا ہے، اس غلامی سے نجات کی جدوجہد کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔ ہمار انقلاب ہر طرح کی غلامی سے نجات کیلئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ مایوسی کفر ہے، ایمان، یقین والے مایوس نہیں ہوتے، حق کے غلبہ اور ہر طرح کے ظلم اور استحصال کے خاتمہ کیلئے اپنی جدوجہد کو تیز کریں۔ تھوڑے لوگ حق پر ہوتے ہیں اور یہی تھوڑے بالآخر فتح یاب ہوتے ہیں۔
انہوں نے حضرت مولاعلی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کی مناسبت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ عزم، علم، حلم، شجاعت، اخلاق، صبر و شکر کا پیکرتھے۔ حق کے غلبہ کیلئے جدوجہد کرنے والے شیر خدا کی پاک زندگی کا مطالعہ کریں۔ مسلمان خوش قسمت ہیں کہ جن کے پاس حضرت مولائے کائنات جیسی ہستی نجات اور ہدایت کیلئے موجودہے۔ انہوں نے شہر اعتکاف کا حصہ بننے والے پوری دنیا اور پورے پاکستان سے آنیوالے متعکفین کو خوش آمدید کہا اور اعتکاف کی سعادت حاصل کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top