جہلم: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام یوم بدر سیمینار

جہلم: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام یوم بدر سیمینار جہلم: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام یوم بدر سیمینار

17 رمضان المبارک تحریک منہاج القرآن یونین کونسل جادہ تحصیل جہلم کے زیراہتمام یومِ بدر سیمینار کا انعقاد چوہدری محمد مختار (ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ پاکستان پوسٹ) کی زیرسرپرستی میں کیا گیا۔ سیمینار کی صدارت پروفیسر سلیم احمد چوہدری (صدر پاکستان عوامی تحریک ضلع جہلم) نے کی، جبکہ خصوصی شرکت ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن (چیسٹ سپیشلسٹ) نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام رحمٰن سے ہوا جس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حافظ فرزان اقبال نے حاصل کی۔

اس موقع پر خصوصی خطاب علامہ تنزیل عالم (خطیب جامع مسجد لنگرپور جہلم) نے کیا۔ مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں یومِ بدر کی فضیلت اور اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ یومِ بدر ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ہم حق و باطل کے معرکہ میں ڈٹ کر حق کا ساتھ دیں، چاہے ہم تعداد میں تھوڑے ہی کیوں نہ ہوں۔ ان شاءاللہ فتح وکامرانی ہمارا مقدر ضرور بنے گی۔ پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے عالمِ اسلام اور خصوصاً ملکِ پاکستان کے حالات کی بہتری، آپریشن ضربِ عضب اور شہداء ماڈل ٹاؤن کیلئے دُعا کی۔

سیمینار کے اختتام رپ حاضرین کیلئے اِفطاری کا بھی انتظام موجود تھا۔

رپورٹ اینڈ فوٹو گرافی: زین العابدین (کوآرڈینیٹر، منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع جہلم)

جہلم: تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام یوم بدر سیمینار

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top