ڈاکٹر طاہرالقادری آج اسلام آباد میں ’’امن نصاب‘‘ کی تقریب رونمائی کی صدارت کریں گے

Dr Tahir-ul-Qadri

فیصل آباد (28 جولائی 2015ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری آج 29 جولائی اسلام آباد میں امن کے فروغ اور دہشت گردی کے خاتمہ کے حوالے سے مرتب کیے گئے امن نصاب کی تقریب رونمائی کی صدارت کرینگے، ڈاکٹر طاہرالقادری نے طلبہ، وکلاء، صحافیوں، فورسز کے افسران علماء و مشائخ اور آئمہ مساجد کیلئے 11 کتابوں پر مشتمل نصاب تیار کیا ہے، جس میں قرآن و سنت کی روشنی میں دہشتگردی اور انتہا پسندی کے حوالے سے دلائل دئیے گئے ہیں۔ تحریک منہاج القرآن کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات غلام محمد قادری نے کہا ہے کہ امن نصاب تیار کرنا قومی ایکشن پلان کے تحت حکومت کی ذمہ داری تھی جو کہ اس اسلامی اور قومی ذمہ داری کو پورا کرنے میں ناکام رہی۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے گزشتہ 6 ماہ میں علالت کے باوجود یہ امن نصاب تیار کیا ہے، امن نصاب انگریزی، عربی اور اردو زبان پر مشتمل ہے۔ یہ نصاب پاکستان ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کے لوگوں کیلئے تیار کیا گیا ہے اور یہ اپنی نوعیت کی منفرد اور پہلی تحقیقی کاوش ہے جس سے نوجوانوں، دانشوروں کو فتنہ خوارج کو سمجھنے اور اسے رد کرنے میں مدد ملے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top