ڈاکٹر طاہرالقادری 2 اگست کی رات لندن کیلئے روانہ ہونگے، ستمبر میں واپسی

دورہ یورپ کے دوران امن کے فروغ کیلئے مرتب کردہ اسلامی نصاب کی تقریبات میں شرکت کرینگے
سربراہ عوامی تحریک فلائٹ نمبر EK-623 پر سفر کرینگے، نور اللہ صدیقی سیکرٹری اطلاعات PAT

لاہور (31 جولائی 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری یورپ کے تنظیمی دورہ پر 2 اگست کی رات لندن کیلئے روانہ ہو رہے ہیں، واپسی ستمبر میں ہوگی۔ قائد عوامی تحریک فروغ امن اور انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مرتب کئے گئے امن نصاب کی تقاریب رونمائی میں شرکت کریں گے، جن کا اہتمام عوامی تحریک یورپ کی تنظیمات کی طرف سے کیا گیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی لندن روانگی اور یورپ کے تنظیمی دورہ کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سربراہ عوامی تحریک 2 اگست رات 3:30 پر ایمریٹس EK-623 پر لاہور سے لندن روانہ ہونگے جہاں وہ انسداد دہشت گردی اور فروغ امن کے حوالے اپنے مرتب کردہ امن نصاب کی تقریبات کی صدارت کریں گے۔

نوراللہ صدیقی کے مطابق سربراہ عوامی تحریک یورپ کے دورہ کے دوران امن سفیر مقرر کریں گے اور امن سنٹر قائم کرنے کے حوالے سے یورپین تنظیموں سے مشاورت کریں گے۔ بعد ازاں یہ پیس سنٹر پاکستان میں بھی قائم کئے جائیں گے۔ عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری جو عارضہ قلب کے حوالے سے گزشتہ 6 ماہ سے زیر علاج تھے۔ مسلسل علاج کے باعث اب ان کی صحت بہتر ہے، تا ہم دورہ یورپ کے دوران وہ اپنا معمول کا چیک اپ بھی کروائیں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top