اٹک اور سوہاوہ کے حادثہ سے نا م نہاد خادم اعلیٰ کی گڈگورننس کا چہرہ داغ دار ہو چکا ہے، فرح ناز

ناکام ترقیاتی منصوبوں کی شکل میں قومی معیشت کے ارب وں ڈبونے والوں کو کوئی پوچھنے والا نہیں
وفاقی، صوبائی حکومتیں اپنے آپ کو ہر طرح کے احتساب سے بالاتر سمجھتی ہیں

لاہور (14 ستمبر 2015) منہاج القرآن ویمن لیگ کی صدر فرح ناز نے کہا ہے کہ حکومت کا اصل کام عوام کو دو وقت کی روٹی، تعلیم، صحت کی سہولیات اور جان و مال کی حفاظت کی ضمانت دیناہے، مگر نام نہاد حکمران بنیادی انسانی ضرورتوں سے محروم عوام کو بلٹ ٹرین، میٹرو بس اور سولر پاور کے ذریعے 40روپے فی یونٹ بجلی فراہم کرنے کے خواب دکھا رہے ہیں۔ حکمرانوں کی نا اہلیوں اور نا قص پالیسیوں کی وجہ سے ہر روز کوئی نہ کوئی تکلیف دہ حادثہ ہو تاہے اور عوام بے چارے سر پیٹتے رہ جاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ اٹک اور سو ہاوہ کی ڈیڑھ سو سے زائد طالبات کو اپنے حفظ و امان میں رکھے جوجعلی ڈینگی سپرے کے سبب شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ہرروز ہونے والے ایسے حادثات سے نا م نہاد خادم اعلیٰ کی گڈگورننس کا چہرہ داغ دار ہو چکا ہے۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں اٹک، راولپنڈی، جہلم اور گجرات سے آئے خواتین کے مختلف وفود سے ملاقات میں گفتگو کر رہی تھیں۔ اس موقع پر عائشہ مبشر، سدرہ کرامت، عائشہ مدثر، عطیہ بنین، گلشن ارشاد و دیگرخواتین بھی موجود تھیں۔

فرح ناز نے کہا کہ پنجاب کے سکولوں کی عمارتیں محفوظ ہیں نہ ٹرانسپورٹ تسلی بخش، حفظان صحت پر تو کچھ کہنا بے کار ہے مگر مجال ہے جو وزیر اعلیٰ اور اسکے وزرا نے کبھی ان مسائل پر توجہ دی ہو، وفاقی، صوبائی حکومتیں اپنے آپ کو ہر طرح کے احتساب سے بالاتر سمجھتی ہیں۔ لوٹ مار، غفلت، نا اہلی اور نمائشی اقدامات ان حکمرانوں کی جمہوریت کا حسن ہیں۔ مجرموں کی ناز برادریوں کیلئے وزیر اعلیٰ جس طرح جیل پہنچ جاتے ہیں یہ ان جعلی حکمرانوں کے مزاج کا مظہر ہے۔ مجرموں کی سر پرستی کرنے والے حکمرانوں کے دور میں مظلوموں کو انصاف نہیں مل سکتا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے طول و عرض میں ناقص، جعلی اور مضر صحت انسانی و زرعی ادویات دھڑلے سے فروخت ہو رہی ہیں، حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔ قومی معیشت کو ارب وں روپے کا ٹیکہ لگانے والوں سے باز پرس کرنے والا کوئی نہیں۔

فرح ناز نے کہا کہ حکمرانوں نے خواتین کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے کبھی کوئی اقدامات نہیں اٹھائے ہیں۔ ملک و قوم کی ترقی کیلئے خواتین کوتعلیمی سہولیات دینا حکومت کی پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔ پچھلے 67سال سے ہر حکمرانوں نے خواتین کی تعلیمی سہولیات کو نظر انداز کیا۔ فرح ناز نے کہا کہ قائد عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے تعلیم و تربیت کیلئے جو اقدمات اٹھائے ہیں وہ تاریخی ہیں۔ ڈاکٹر طاہر القادری کہتے ہیں کہ سر سید نے ایک علی گڑھ دیا تھا میں قوم کو 100علی گڑھ دوں گا۔ 630سے زائد سکولز، یونیورسٹی اور درجنوں کالجز انکی جدوجہد کا عملی ثبوت ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top