شورکوٹ پولیس عوامی تحریک کے رہنماؤں کو ہراساں کرنے سے باز رہے: عوامی تحریک

شورکوٹ میں کاغذات نامزدگی داخل کروانے کیلئے جانے والے عوامی تحریک کے کارکنوں کو روکا جارہا ہے
عوامی تحریک کے غیور کارکنان ریاستی مشینری اور حکمرانوں کی گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں
آئی جی پنجاب تھانہ شورکوٹ کے عملہ کی اشتعال انگیزی کا نوٹس لیں :رہنما عوامی تحریک

لاہور (5 اکتوبر 2015) ترجمان پاکستان عوامی تحریک نے کہا ہے کہ شور کوٹ میں پولیس ہمارے پرامن کارکنوں کو ہراساں کررہی ہے۔ حکمران ریاستی مشینری اور اقتدار کی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے شورکوٹ میں کاغذات نامزدگی داخل کروانے کیلئے جانے والے عوامی تحریک کے کارکنوں کو روک رہے ہیں۔ چور دروازے سے اقتدار پر قابض حکمران اپنی روایات کے مطابق اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں۔ عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا کہ پنجاب پولیس حکمران جماعت کی انتخابی مہم کا حصہ بننے کی بجائے اپنے فرائض ادا کرے۔ پنجاب پولیس ن لیگ کی انتخابی مہم کا حصہ بننے سے باز رہے۔ عوامی تحریک نے پنجاب حکومت کو خبردار کیا کہ پرامن سیاسی کارکنان کو ہراساں کرنے اور ڈرانے دھمکانے سے مرضی کے نتائج حاصل نہیں کیے جا سکتے۔ عوامی تحریک کے غیور کارکنان ریاستی مشینری اور حکمرانوں کی گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں۔ عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت جسپال، جنرل سیکرٹری مشتاق نوناری ایڈووکیٹ اور شورکوٹ کے صدر سجاد انور نے کہا کہ آئی جی پنجاب تھانہ شورکوٹ کے عملہ کی اشتعال انگیزی کا نوٹس لیں اور پولیس اہلکاروں کو تنبیہہ کریں کہ وہ اس طرح کی غیر قانونی کارروائیوں سے بازرہیں ورنہ پرامن کارکنان کے صبر کا پیمانہ لبریز بھی ہو سکتا ہے اور پھر امن و امان کی تمام تر ذمہ داری پنجاب حکومت پرعائد ہو گی۔ عوامی تحریک کے رہنماؤں نے شورکوٹ واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی شاہد نذیر شور کورٹ اور پولیس کے دیگر ذمہ داروں کو واقعہ سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top