آپریشن ضرب عضب کا دائرہ ملک بھر تک پھیلایا جائے: ڈاکٹر حسین محی الدین

شہدائے پشاور کی پہلی برسی پر عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے زیر اہتمام خصوصی تقریب
قومی ایکشن پلان پر عمل دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ناگزیر ہے: بیگم عابدہ حسین
لوگ قبروں پر ڈالتے ہیں 16 دسمبرکو قبروں میں پھول ڈالے گئے :بہار بیگم

لاہور (16 دسمبر 2015) آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی پہلی برسی کے موقع پر عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیر اہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں 55 اضلاع میں ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی ہوئی اور شمعیں روشن کر کے ننھے شہیدوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ مرکزی تقریب لاہور میں ہوئی جس کے مہمان خصوصی فیڈرل کونسل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین تھے جبکہ سینئر سیاسی رہنما بیگم سیدہ عابدہ حسین، سینئر آرٹسٹ بہار بیگم، خرم نواز گنڈاپور، میجر (ر) محمد سعید، سکھ رہنما سردار بشن سنگھ، صاحبزادہ محمود فیضی، شہزاد رسول، شہزاد نقوی، شاہد لطیف نے تقریب سے خطاب کیا۔

یکجہتی کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ ہم آرمی پبلک سکول پشاور کے اساتذہ، بچوں اور والدین کے عزم اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب کا دائرہ ملک بھر میں پھیلایا جائے اور ہمارے بچوں کے قاتلوں، معاشی دہشتگردوں پر پاکستانی کی زمین تنگ کر دینے کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پشاور کے شہید بچوں نے خون کے نذرانے پیش کر کے دہشتگردوں کو نفرت اور عبرت کا نشان بنا دیا۔ آپریشن ضرب عضب دہشتگردی کے خلاف اہم کارروائی ہے تاہم دہشتگردی کے اس انفیکشن کو کنٹرول کرنے کیلئے ضرب علم ناگزیر ہے۔ دہشتگرد اور انتہا پسند جہالت کی وجہ سے اپنے پرپرزے نکالتے ہیں۔

سینئر رہنما بیگم سیدہ عابدہ حسین نے اپنے خطاب میں پشاور کے شہید بچوں اور دہشتگردی کا نشانہ بننے والے عوام کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ناگزیر ہے، حکومت تعلیمی اداروں اور بچوں کے تحفظ کیلئے فنڈز مختص کرے اور تحفظ کے حوالے سے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے۔ آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے دیا جانے والا یہ خون رائیگاں نہیں جائیگا، انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی پاکستان کی سرزمین اور اسلام میں کوئی گنجائش نہیں۔ حکمران سارے کام چھوڑ کر دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے وسائل اور توانائیاں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے پشاور کے شہید بچوں کیلئے اظہار یکجہتی کیلئے خصوصی تقریب منعقد کرنے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

مرکزی سیکرٹری جنر ل خرم نوازگنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 16 دسمبر 2014 ء کے دن نے ہماری روحوں کو گھائل کیا مگر پوری قوم نے دہشتگردوں کے خلاف سینہ سپر ہو کر ایک زندہ اور باضمیر قوم ہونے کا ثبوت دیا اور دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن جنگ کا آغاز کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس موقع پر آپریشن ضرب عضب میں حصہ لینے والے جوانوں، افسروں اور بالخصوص جام شہادت نوش کرنے والے سپوتوں کو سلام پیش کروں گا کہ پاک فوج کے افسران نے جانیں قربان کر کے ہماری آزادی اور عزت نفس کو تحفظ دیا۔

سینئر آرٹسٹ بہار بیگم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگ قبروں پر پھول ڈالتے ہیں 16 دسمبر کو پھولوں کو قبروں میں ڈلا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں شہدائے پشاور کیلئے منعقدہ اس تقریب میں نہ آتی تو دنیا کی بدقسمت ترین عورت ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے پہلی برسی آنے سے قبل ہمارے معصوم پھولوں کو مسلنے والوں کو تختہ دار پر لٹکایا۔ دہشت گرد زمانہ غار کو واپس لانا چاہتے ہیں، پاکستان کے 20 کروڑ عوام متحد ہو کر ان مٹھی بھر انسانیت کے دشمن عناصر کا راستہ روکیں۔

سردار بشن سنگھ نے کہا کہ دہشتگردی، انتہا پسندی کا بیڈگورننس سے گہرا تعلق ہے، دہشتگردی اور ناانصافی کے خاتمے کیلئے سیاسی، صحافتی، سماجی، فوجی، مذہبی اور عدالتی شخصیات کو ایک پیج پر آنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف سکھ قوم اپنے پاکستانی بھائیوں اور بچوں کے ساتھ ہے۔

تقریب سے سید امجد علی شاہ، عمران بٹ، طیب اسلم، ناصر محمود ایڈووکیٹ، حاجی محمد اسحاق اور دیگر سیاسی، علمی، سماجی شخصیات نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

آغوش کمپلیکس میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہید بچوں کی پہلی برسی کی تقریب کے موقع پرڈاکٹر حسین نے کہا کہ آپریشن ضرب کا د...

Posted by Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri on Wednesday, December 16, 2015

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top