نااہل حکمران اور پارلیمنٹ دہشتگردی ختم کرنے میں سنجیدہ نہیں: ڈاکٹر طاہرالقادری

مردان دہشتگردی کی مذمت اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
قومی ایکشن پلان پر مصلحتوں سے بالاترہو کر عمل کیا جائے، سربراہ عوامی تحریک کی وفود سے بات چیت

لاہور (29 دسمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مردان میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگرد انسانیت کے قاتل ہیں اور ملکی امن کو سبوتاژ کر کے اپنے مذموم مقاصد کا حصول چاہتے ہیں۔ خودکش دھماکے میں معصوم شہریوں کی المناک شہادت پرانتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر دہشتگرد اسلام اور پاکستان کو بدنام کررہے ہیں، یہ ہر گز ہرگز مسلمان نہیں ہو سکتے کیونکہ اسلام تو ہے ہی دین امن و سلامتی۔ انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران اور پارلیمنٹ سوئے ہوئے ہیں۔ حکمران قومی ایکشن پلان پر عمل اور دہشتگردی کے خاتمہ میں سنجیدہ ہوتے تو دہشتگردی سے اب تک نجات مل چکی ہوتی، دہشتگردی کا جن ملک کو کھارہا ہے، فوجی جوان اور عوام قربانیاں دے رہے ہیں جبکہ حکمران طبقہ اقتدار کے مزے اڑانے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے قومی ایکشن پلان پر ہر قسم کی مصلحت سے بالا ہو کر عمل کیا جائے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بم دھماکے میں شہید ہونے والوں کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ دریں اثناء سربراہ عوامی تحریک 2 جنوری کو مقامی ہوٹل میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے منعقد ’’پیس گالہ‘‘ سے اور 3 جنوری کو ایوان اقبال میں مصطفوی سٹوڈنٹس کے زیر اہتمام منعقدہ قومی طلبہ کانفرنس سے خطاب کرینگے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top