2016 سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے احتساب کا سال ہے، ڈاکٹر طاہرالقادری

دعا ہے پاکستان کودہشت گردی کے فتنے سے نجات ملے اور ضرب عضب کامیابی سے ہمکنار ہو
سربراہ عوامی تحریک نے مرکزی سیکرٹریٹ میں مصروف دن گزارا، منہاج علما کونسل سے خطاب کیا

لاہور (31 دسمبر 2015) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ 2016 سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کے احتساب اور آپریشن ضرب عضب کی فیصلہ کن کامیابی کا سال ہے، انہوں نے کہاکہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ پاکستان کو دہشتگردی کے فتنے سے محفوظ رکھے، سربراہ عوامی تحریک نے گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں مصروف دن گزارا، تمام شعبہ جات کے سربراہان اور فورمز کے صدور سے ملاقات کی، سربراہ عوامی تحریک نے منہاج القرآن علما کونسل کے اجلاس کی صدارت کی اور خصوصی خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں کہاکہ امن کے قیام، فرقہ واریت کے خاتمہ، امت مسلمہ کو متحد اور یکجا کرنے کیلئے علماء کا اہم اور مرکزی کردار ہے اور عوام علماء کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے منہاج القرآن علماء کونسل سے کہاکہ مصلحت سے پاک کلمہ حق بلند کرنے کو اپنا شعار بنائیں، یہی قرآن اور پیغمبر اسلام کا حکم اور وقت کی ضرورت ہے۔ سربراہ عوامی تحریک نے کہاکہ علماء و مشائخ اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے مساجد اور خانقاہوں کو پیار و محبت، اصلاح احوال، تزکیہ نفس، برداشت اور رواداری کے مراکز میں تبدیل کریں اورامت کو یکجا کریں۔ دریں اثناء ڈاکٹر طاہرالقادری نے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل خواجہ عامر فرید کوریجہ کو ٹیلی فون کر کے انکے سسر خواجہ فخر کے انتقال پر ان سے افسوس کا اظہار کیا اور بخشش کی دعا کی، سربراہ عوامی تحریک سے چیف کوآرڈینیٹر میجر (ر) محمد سعید، نے ملاقات کی اور عوامی تحریک کی تنظیمی، سیاسی امور و ملکی حالات پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ آج یکم جنوری کو سنٹرل کور کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top