آسٹریا: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی ’میلاد کانفرنس‘

آسٹریا کے دارلحکومت ویانا میں منہاج القرآن سنٹر کے زیراہتمام 16ویں سالانہ ’’میلاد کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس سے پہلے منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے ویانا میں پہلا ’’میلاد جلوس‘‘ بعنوان ’’میلاد امن جلوس‘‘ منعقد کیا گیا۔ ان دونوں پروگرامز میں آسٹرین یونیورسٹی کے سکالر پروفیسر ڈاکٹرلولکر، اقوامِ متحدہ آفیسر، افسر راٹھور، پارلیمنٹ ممبر عمرالراوی، مسلم نمائندہ تنظیم کے صدر ڈاکٹر سناج اور مختلف سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنما، خان مشاہد، حافظ نعیم احمد، ندیم رضا قادری نے خصوصی شرکت کی جبکہ پاکستانی کمیونٹی سے خواتین و حضرات اور بچوں نے کثیر تعداد میں بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر علامہ مدثر اعوان نے خصوصی خطاب کیا۔

الحاج خواجہ محمد نسیم (صدر PAT آسٹریا) کی سرپرستی میں یہ عظیم الشان کانفرنس 10 جنوری 2016 بروز اتوار کو حاجی ملک امین اعوان (صدر MQI) کی زیرصدارت تزک و احتشام سے انعقاد پذیر ہوئی، جبکہ جلوس کے انتظام و انصرام محمد نعیم رضا قادری کی معاونت سے معروف سماجی رہنما سید علی غضنفر باوا جی کی زیرنگرانی سرانجام پائے۔ پروگرام میں نقابت کے فرائض جنرل سیکرٹری عمران علی مغل نے بحسن و خوبی سرانجام دیے۔

’’میلاد امن جلوس‘‘ میں مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے خطابات کیے۔ اس موقع پر الحاج خواجہ نسیم نے جرمن زبان میں اسلام کے پیغام امن کو اجاگر کرکے ہر سطح پر ہرقسم کی دہشت گردی کی مذمت کی۔ مولانا غلام مصطفی بلوچ، پروفیسر اظہر سیالوی اور دیگر شخصیات نے بھی اظہار خیال کیا۔ جلوس کے روٹ میں مختلف مکانات کی بالکونیوں اور کھڑکیوں سے مقامی لوگ مسلمانوں کو اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد مناتے اور انکا پیغامِ رحمت سناتے دیکھ رہے تھے۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد سلسلہ نعت خوانی شروع ہوا۔ نعت خوانوں میں سید عبدالرحمن، فیضان رضا قادری، عبیر اعوان، زبیر اعوان، حاجی اکبر، حافظ نعیم (ہارن)، یورپ سے محمد شہریار خان، منہاج نعت کونسل آسٹریا کے صدر معروف نعت گو غلام مصطفی نعیمی نے آقا دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔

اس موقع پر علامہ مدثر اعوان نے کانفرنس میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے اسلام بطور امن و رحمت کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ منہاج یوتھ لیگ آسٹریا کے صدر عمیر الطاف نے جرمن زبان میں امنِ عالم میں دین اسلام کے کردار پر گفتگو کی۔ دیگر مقررین میں ویانا یونیورسٹی کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر لولکر، ویانا پارلیمنٹ ممبر عمرالراوی، اسلامی نمائندہ تنظیم کے صدر ڈاکٹر فواد سناج، اور مصری سکالر ڈاکٹر حسن موسیٰ شامل تھے۔

کانفرنس میں ایک عدد عمرہ کا ٹکٹ بذرعیہ قرعہ اندازی نکالا گیا، جبکہ درود وسلام کی صداؤں میں حاجی اکبر فیملی کی طرف سے لایا گیا خصوصی میلاد کیک بھی کاٹا گیا۔

کانفرنس کو کامیاب بنانے اور منہاج القرآن سنٹر کو سجانے سنوارنے و دیگر انتظامات میں عمران علی مغل، ابو سفیان، زاہد غنی چوہان، زوہیب حسن، فیصل ریاض، سلمان صدیق، ملک اعجازرشید، شاہ زیب علی، بلال خالد، عدنان ملک، زبیر الطاف، بلال چیمہ، ملک محمد شفیع، چوہدری محمد آصف، آفاق اکبر، فاروق اکبر، جبکہ لنگر چائے خانہ کے انتظامات میں شیخ محبوب عالم، حاجی نسیم ملک، حاجی اسلم ملتانی، محمد صادق، عارف بھٹی، بلال خان، ندیم افضل اوراشفاق احمد مٹھہ و دیگر کی خدمات نمایاں رہیں۔

محفل کا اختتام خصوصی دعا کے ساتھ ہوا۔ آخر پر حاجی ملک امین اعوان نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور شرکائے محفل کی خدمت میں ’’میلاد ڈنر‘‘ پیش کیا گیا۔

رپورٹ : محمد نعیم رضا قادری

 

 

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top