حکومت دہشتگردی کنٹرول کرنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے: میاں کاشف محمود

فیصل آباد (22 جنوری 2016) پاکستان عوامی تحریک کے سٹی آرگنائزر اور چیئرمین سی سی56 میاں کاشف محمودنے کہا ہے کہ علم کے دشمن دہشت گرد زمانہ جاہلیت واپس لانا چاہتے ہیں، کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے دہشت گردی ختم ہوسکتی ہے، چارسدہ میں ہمارے بچوں کو خون میں نہلایا گیا، ایک بار پھر قوم کی ماؤں کی آنکھوں میں آنسو ہیں۔ انہوں نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ قومی ایکشن پلان کو سبوتاژ کرنے والے بے گناہوں کی موت کے ذمہ دار ہیں۔ حکمران جواب دیں کہ تعلیمی اداروں اور زیر تعلیم بچوں کی حفاظت کرنا کس کی ذمہ داری ہے۔ ملک میں جنگل کا قانون ہے، عوام کو ظالموں اور دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑنے والے مقتدر طبقے کو کرپٹ اور استحصالی نظام سمیت ایوانوں سے باہر پھینکنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے تسلسل نے ثابت کر دیا ہے کہ حکمران دہشت گردی کے خاتمے میں سنجیدہ ہی نہیں اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں کو نااہل حکومت ضائع کر رہی ہے، حکومت دہشتگردی کنٹرول کرنے اور عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top