کوئٹہ: صدر تحریک منہاج القرآن بلوچستان کے دورہ جات

منہاج القرآن بلوچستان کے صدر حبیب اللہ شاہ نے بلوچستان کے مختلف علاقوں کے دورہ جات کیے، جہاں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن کے مشن سے لوگوں کو متعارف کروایا۔

ان کا کہنا تھا کہ بین المسالک ہم آہنگی و بین المذاہب رواداری کے فروغ، اِنتہا پسندی و دہشت گردی کے خاتمے اور امنِ عالم کے قیام میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے متعدد پہلوؤں سے خدمات سرانجام دیں ہیں۔ درجنوں کتب تحریر کی ہیں اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر بے شمار لیکچرز و خطابات بھی دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے اغراض ومقاصد میں سرفہرست مسلمانوں میں علمی، فکری، قانونی، اخلاقی، روحانی، معاشی اور معاشرتی، انفرادی، قومی اور بین الاقوامی احوال میں اصلاح اور تبدیلی کے ذریعے غلبہ دین حقیقی کی بحالی، اسلام کی نشاۃ ثانیہ اور درخشاں مستقبل کا حصول ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top