ٹوکیو: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیرانتظام بڑی گیارہویں کا انعقاد

 منہاج القرآن انٹر نیشنل جاپان کے زیرِانتظام 22 جنوری 2016 کو بڑی گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل سے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل میں کثیر تعداد میں منہاج القرآن کے رفقاء و وابستگان نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری علی حسن نے حاصل کی۔ محمد کامران اور محمد شبیر مصطفائی نے نعتِ رسول مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھی اور غوث الاعظم حضرت شیخ عبدالقادر جیلانی رضی اللہ عنہ کی منقبت پیش کی۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے محفل سے خطاب کرتے ہوئے سیدنا غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی سیرت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل عالم اسلام کی ہمہ جہتی تحریک ہے جسے براہ راست تاجدار مدینہ آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کی خیرات بھی نصیب ہے۔ آل نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، صحابہ کرام رضی اللہ عنہ، بزرگان دین اور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی توجہ بھی حاصل ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا ہر رفیق غوث پاک کا مرید ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور منہاج القرآن انٹرنیشنل فیضانِ غوث اعظم کے امین ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top