منہاج القرآن لاہور کی تنظیم نو، حافظ غلام فرید امیر اور اشتیاق حنیف ناظم منتخب

مورخہ: 14 مارچ 2016ء

منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے رہنماؤں کی نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد

لاہور (14 مارچ 2016) ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن خرم نوازگنڈا پور کی صدارت میں مرکزی سیکرٹریٹ میں منہاج القرآن لاہور کا اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز اور یونین کونسل کی سطح تک کے عہدیداران ے شرکت کر کے منہاج القرآن لاہور کی تنظیم نو میں حصہ لیا، وسیع تر مشاورت اور اکثریتی رائے کے ساتھ حافظ غلام فرید کو منہاج القرآن لاہور کا امیر، اشتیاق حنیف مغل کو ناظم جبکہ اصغر علی ناز کو ناظم مالیات منتخب کیا گیا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

تنظیم نو کے بعد نو منتخب عہدیداران کو خرم نواز گنڈا پور نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملک بچانے کیلئے عوام کو راہ انقلاب پر نکلنا ہو گا، تحریک منہاج القرآن کا پیغام دیگر جماعتوں سے مختلف اس لئے ہے کہ یہ موجودہ زمانے کی انقلابی تحریک ہے، ڈاکٹر طاہر القادری عصر حاضر کے سب سے بڑے نباض ہیں اس لئے حقیقی تبدیلی کا روٹ میپ بھی انہوں نے دیا ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے نو منتخب عہدیداران ڈاکٹر طاہر القادری کا غریب کی حکمرانی کا پیغام لاہور کے ہر گھر تک پہنچائیں اسی میں پاکستان کی بقا ہے۔ خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے لاہور کے غیور عوام کو جذبوں، ولولوں اور صلاحیتوں سے نوازا ہے۔ نو منتخب عہدیداروں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ عوامی رابطہ مہم جلدشروع کریں تا کہ انقلاب کی راہ ہموار ہو سکے۔ دریں اثناء عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے رہنماؤں صاحبزادہ فیض الرحمن درانی، بریگیڈئر (ر) اقبال احمد خان، احمد نواز انجم، جواد حامد، رفیق نجم، بشیر خان لودھی، ساجد بھٹی، بشارت جسپال۔ فیاض وڑائچ، راجہ زاہد، راجہ ندیم و دیگر نے بھی نو منتخب عہدیداران کو نئی ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد دی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top