عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بلائی جانیوالی اے پی سی منسوخ کر دی

مورخہ: 27 مارچ 2016ء

سانحہ گلشن اقبال پارک کے ذمہ دار پنجاب کے نا اہل حکمران ہیں، ڈاکٹر طاہر القادری
دہشتگردی کا واقعہ قابل مذمت ہے، حکمران عوام کے تحفظ میں ناکام ہو گئے ہیں

لاہور (27 مارچ 2016) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی ہدایت پر گلشن اقبال پارک لاہور کے دہشتگردی کے دلخراش واقعہ کے بعد سانحہ ماڈل ٹاؤن پر بلائی جانیوالی اے پی سی منسوخ کر دی ہے، انہوں نے کہاکہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں دہشتگردی کے زخم خوردہ اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، دہشتگردوں نے ایک بار پھر انسانیت پر حملہ کیا اور ایک بار پھر نا اہل حکمران عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام رہے، انہوں نے کہاکہ مساجد محفوظ رہیں نہ سکول اور نہ ہی پارک محفوظ رہے، انہوں نے کہاکہ سانحہ گلشن اقبال پارک کے ذمہ دار پنجاب کے نا اہل حکمران ہیں جن کی توجہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کی بجائے ٹھیکوں پر ہے، انہوں نے کہاکہ سانحہ لاہور کے حوالے سے 3 دن کے سوگ کا اعلان کرتا ہوں کارکن متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کریں، انہوں نے یوتھ ونگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں کو ہدایت کی کہ وہ خون کے عطیات کیلئے ہسپتالوں میں جائیں اور زخمیوں کی ہر ممکن مدد کریں، سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہاکہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرانے والے سیاسی قائدین کے شکر گزار ہیں، اے پی سی کی آئیندہ تاریخ کا اعلان مشاورت کے ساتھ کیا جائے گا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top