منہاج القرآن جاپان کے ڈائریکٹر دورہ پاکستان اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد جاپان پہنچ گئے

مورخہ: 07 مئی 2016ء

ٹوکیو: منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی دورہ پاکستان اور عمرہ کی ادائیگی کے بعد جاپان پہنچ گئے ہیں۔ ٹوکیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پہنچے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ دورہ پاکستان کے دوران انہوں نے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سے ملاقات کی اور انہیں منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کی تنظیمی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی کارکردگی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے مزید ہدایات جاری کیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top