جاپان: منہاج القرآن انٹرنیشنل کا گماکین میں حلقہ درود کا قیام‎

مورخہ: 12 مئی 2016ء

گماکین: منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام گماکین میں حلقہ درود کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔ جامعہ مسجد محمدیہ معصومیہ ایساساکی میں قائم ہونے والے حلقہ درود کی افتتاحی محفل ہوئی جس کی صدارت حافظ محمد احمد قمر نے کی، جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی نے خصوصی خطاب کیا۔

محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد احمد قمرنے حاصل کی۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد شکیل ثانی نے حلقہ درود کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ انہوں نے کہا کہ مادیت کے اس دور میں درود و سلام انسان میں مودت و محبت پیدا کر دیتا ہے۔ اس سے آقائےدوجہاں صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق مضبوط ہوتا ہے۔ منہاج القرآن مرکز میں قائم گوشہ درود میں 24 گھنٹے درودوسلام پڑھا جاتا ہےیہ روئے زمین پرگنبد خضراء کے بعد واحد مرکز ہے جہاں ہر وقت درود پڑھا جاتا ہے۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے حلقہ درود کے قیام پر محمد سلیم خان، محمد اصغر بھنڈر، حاجی محمد وارث، اعجاز احمد اور مسجد انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: حافظ عبدالمصطفی نعیم قادری

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top