جاپان: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز پر افطار عام

مورخہ: 30 جون 2016ء

ماہ رمضان کی مقدس ساعتوں اور پر نور گھڑیوں میں دیار غیر میں بھی پاکستانیوں کا مذہبی جوش و جذبہ عروج پر ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے مرکز پر پاکستانیوں کے افطار عام کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔ جس میں مقامی پاکستانی کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ڈائریکٹر علامہ محمد شکیل ثانی کی نگرانی میں پرتکلف افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن کے کارکنان و قائدین کے علاوہ عام پاکستانی لوگوں کو بھی دعوت عام تھی۔ افطار پارٹی میں روز داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے افطار کے تکلف کو دوبالا کر دیا۔

منہاج کے جاپان مرکز پر رمضان المبارک میں بھرپور مذہبی جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ مرکز پر نماز پنجگانہ اور تراویح کا باقاعدہ اہتمام موجود ہے۔ نماز تراویح کے بعد روزانہ مختصر محافل ذکرونعت بھی منعقد کی جاتی ہے۔ جس میں عام لوگ شرکت کرتے ہیں۔ محافل کے اختتام پر علامہ شکیل ثانی کا خطاب بھی کرتے ہیں۔ ان کے دروس قرآن کو حاضرین بہت پسند کرتے ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top