جاپان: منہاج اسلامک سینٹر میں ختم قرآن کے موقع پر ’عظمت قرآن کانفرنس‘

ٹوکیو: منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان نے امسال بھی منہاج اسلامک سینٹر میں نماز تراویح کا اہتمام کیا جس میں قرآن پاک سنانے کی سعادت حافظ ذوالقرنین نے حاصل کی، جبکہ ہر روز پڑھے جانے والے قرآن پاک کے مضامین کی تشریح علامہ محمد شکیل ثانی نے بیان کی۔ اسلامک سینٹر پر روزانہ شاندار افطاری کا بھی اہتمام کیا گیا۔

26 رمضان المبارک کو ختم قرآن کے موقع پر ’عظمت قرآن کانفرنس‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں ذاکر اہلبیت علامہ خاور عباس سمیت جاپان کے مختلف علاقوں سے لوگوں نے شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت پاک سے ہوا بعد ازاں ثاقب الرحمن، محمد فیصل ملک اور محمد کامران نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔

علامہ محمد شکیل ثانی نے قرآن پاک کی عظمت پر سیر حاصل خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل قرآن میں ہے۔ معاشی تنگی دور کرنا چاہتے ہو تو قرآن کے خادم اور نوکر بن جاؤ۔ علامہ محمد شکیل ثانی نے احمد سعید بھٹی، حاجی صداقت علی، سید مطاہر حسین شاہ، سید ثاقب شیرازی، رانا محمد اکرم، علی حسین بھٹی، جامی برادران کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور تمام خادمین کو خراج تحسین پیش کیا۔ ننھے مقرر معاذ اعجاز نے خوبصورت انداز میں تحریک منہاج القرآن کا پیغام دیا۔ رات ساڑھے بارہ بجے صلواۃ التسبیح ادا کی گئی اور اسلامک سینٹر میں سحری کا بھی انتظام کیا گیا۔

رپورٹ: حافظ عبدالمصطفیٰ نعیم

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top