لاہور: پاکستان عوامی تحریک کا یوم آزادی پر مغلپورہ میں فری میڈیکل کیمپ

مورخہ: 14 اگست 2016ء

پاکستان عوامی تحریک لاہور کے زیراہتمام وطنِ عزیز کے69 ویں یوم آزادی کے موقع پر لال پل مغلپورہ میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں تجربہ کار ڈاکٹرز نے مریضوں کا مفت معائنہ کیا اور انہیں فری ادویات مہیا کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں ہیپاٹائٹس، شوگر اور ڈینگی کے فری لیبارٹری ٹیسٹ بھی کیے گئے۔ میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید اور عوامی تحریک لاہور کے صدر چودھری افضل گجر بھی موجود تھے۔ عوامی تحریک عزیز بھٹی ٹاؤن کے صدر شہباز حسین بھٹی نے میڈیکل کیمپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی کے موقع پر لگائے جانیوالے اس ایک روزہ کیمپ میں جشن آزادی کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیا اور ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top