زلزلہ زدہ علاقوں کے ماں باپ کے سایہ سے محروم بچوں کی پناہ گاہ ” آغوش“ کی نئی بلڈنگ 30 کروڑ کی لاگت سے تیار ہو گی : عاقل ملک

اللہ کےنزدیک سب سے پسندیدہ انسان وہ ہےجو اس کی دکھی، غمزدہ اور محروم مخلوق کے کام آئے: ڈاکٹر رحیق احمد عباسی

منہاج ویلفئر فاؤنڈیشن کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب

منہاج ویلفئر فاؤنڈیشن دکھی، بےسہارا اور ضرورت مند افراد کے دکھوں کے مداوا کے لیے سرگرم عمل ہے اور دکھی انسانیت کی خدمت اس کا بنیادی مقصد ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے اکیسویں یوم تاسیس کے موقع پر منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں منعقد ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کا فلاحی نظام اسلامی ریاست کے اندر ایک جانور کے بھوکے پیاسے اور تکلیف میں رہنے کو گوارا نہیں کرتا۔ انھوں نےکہا کہ اللہ کےنزدیک سب سے پسندیدہ انسان وہ ہےجو اس کی دکھی، غمزدہ اور محروم مخلوق کے کام آئے۔ اسی وجہ سےاسلام میں حقوق العباد کو فوقیت دی گئی ہے۔ تقریب سےخطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن عاقل ملک نےکہا کہ فاؤنڈیشن اجتماعی شادیاں، پانی کی کمی والےعلاقوں میں واٹر پمپس، تعلیمی وظائف، طبی امداد، قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی بحالی، ناگہانی حادثات اور ایمرجنسی میں فرسٹ ایڈ، خون اور ایمبولینس کی فراہمی، امداد بذریعہ بیت المال، منشیات کے خلاف جہاد، اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ، پائیدار عالمی امن کے قیام کے لیے رواداری کے فروغ جیسے مقاصد کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلہ زدہ علاقوں کے ماں باپ کے سایہ سے محروم بچوں کی پناہ گاہ ”آغوش“ کی 500 بچوں کی اقامتی نئی بلڈنگ 30 کروڑ کی لاگت سےتیار ہو گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر ڈپٹی ڈائریکٹر ویلفیئر شمیم احمد نمبردار نے کہا کہ فاؤنڈیشن کا دنیا کے80 ممالک میں نیٹ ورک ہےاور پوری دنیا میں بلا لحاظ رنگ، نسل و مذہب انسانیت کی خدمت اس کا منشور ہے۔ سونامی کا زلزلہ اور بام ایران ہو یا پاکستان میں قدرتی آفات سےمتاثر افراد، فاؤنڈیشن حتی المقدور ان کی بحالی کے لیے اقدامات کرتی ہے۔ تقریب سے معروف سماجی کارکن ساجد حمید اور محمد ولایت قیصر نے بھی خطاب کیا۔

(ڈاکٹر شاہد محمود )
ڈائریکٹر میڈیا اینڈ پبلک ریلیشنز

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top