منہاجینز پارلیمنٹ کا اجلاس 2016

مورخہ: 14 اگست 2016ء

بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صدارت میں منہاجینز پارلیمنٹ کا اجلاس 14 اگست 2016 کو مرکزی سیکرٹریٹ لاہور الصفہ ھال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن اور منہاج یونیورسٹی لاہور کے سیشن 1991 سے 2016 تک کے سیشنز کے فاضلین شریک تھے۔ اجلاس دو سیشنز پر مشتمل تھا، پہلے سیشن میں منہاجینز پارلیمنٹ نے مشاورت کے بعد ورکنگ پلان کو منظور کیا جبکہ دوسرے سیشن میں شیخ الاسلام نے منہاجینز پارلیمنٹ سے خطاب کیا۔

منہاجینز پارلیمنٹ کے پہلے اجلاس کا آغاز صبح گیارہ بجے تلاوت و نعتِ رسولِ مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے منہاجینز کے صدر ڈاکٹر ابوالحسن الازہری نے ہاؤس کو بتایا کہ جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن اور منہاج یونیورسٹی لاہور 24 سیشنز میں 1000 سے زائد منہاجینز فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ یہ منہاجینز دنیا بھر میں تعلیمی، تنظیمی اور فلاحی میدان میں کلیدی فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔ منہاجینز ملک کے مختلف اداروں اور مرکزی سیکرٹریٹ پر بھی بڑی تعداد میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ ادارے کے ساتھ منہاجینز کی وابسطگی کو قائم رکھنے کے لیے منہاجینز فورم کو ری آرگنائز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن کی ہدایت کی روشنی میں مرکزی سیکرٹریٹ پر منہاجینز فورم کی مرکزی کوآرڈینیشن کونسل کا دفتر قائم کر دیا گیا ہے۔ منہاج کالج فار ویمن کی فارغ التحصیل طالبات کے لیے ’منہاجینز ویمن فوم‘ کی مرکزی کوآرڈینیشن کونسل بنادی گئی ہے جو خواتین منہاجینز کو منظم کرنے میں کردار ادا کرے گی۔ خواتین ’منہاجینز ویمن فورم‘ کی صدر کی ذمہ داری ام حبیبہ کو سونپی گئی ہے اور ان کے ساتھ 4 رکنی ٹیم نے باقاعدہ کام شروع کر دیا ہے۔

اجلاس کے دوسرے سیشن کا آغاز سہ پہر کو ہوا جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری شریک تھے۔ شیخ الاسلام نے منہاجینز نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا۔ نومنتخب عہدیداران میں ڈاکٹر ابوالحسن الازہری کو صدر منہاجینز، محمد جواد حامد کو سینئر نائب صدر، نعیم الدین چوہدری کو نائب صدر، محمد عباس نقشبندی کو نائب صدر، ڈاکٹر ممتازالحسن باروی کو نائب صدر، مفتی ارشاد حسین سعیدی کو نائب صدر، شہزاد رسول قادری کو سیکرٹری جنرل، محمد افضل قادری کو سیکرٹری فنانس، عین الحق بغدادی کو سیکرٹری میڈیا، عبد الستار منہاجین کو سیکرٹری آئی ٹی، غلام مرتضیٰ علوی کو سیکرٹری ٹریننگ، محمد حسین آزاد کو کوآرڈینیٹر مشائخ، حافظ غلام فرید کو ناظم تنظیمات منہاجینز، حافظ نیاز احمد کو کوآرڈینیٹر ٹیچرز ونگ، کامران صدیق نوری کو ڈپٹی سیکرٹری میڈیا، محمد یامین مصطفوی کو ڈپٹی سیکرٹری آئی ٹی، صاحبزادہ افتخارالحسن کو ڈپٹی سیکرٹری ٹریننگ، حافظ صفدر کو ڈپٹی کوآرڈینیٹر ٹیچرز ونگ، ڈاکٹر شفاقت علی بغدادی کو کوآرڈینیٹر شریعہ کالج، علامہ غلام ربانی تیمور کو سیکرٹری دعوت، حافظ قیصر منیر کو کوآرڈینیٹر آفس کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔ شیخ الاسلام نے نومنتخب عہدیداران کی کامیابیوں کے لیے دعا کی۔

شیخ الاسلام نےمنہاجینز پارلیمنٹ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ منہاجینز مصطفوی مشن کا ہراول دستہ اور سرمایہ ہیں۔ تین دہائیاں قبل جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن کے نام سے جس ادارے کی بنیاد رکھی تھی آج وہ جدید ترین یونیورسٹی کی شکل اختیار کر چکا ہے۔ منہاجینز ہونا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ منہاجینز پارلیمنٹ کے کامیاب انعقاد پر شیخ الاسلام نے منہاجینز کوآرڈنیشن کونسل کو مبارکباد دی۔

رپورٹ: کامران صدیق نوری (ڈپٹی سیکرٹری میڈیا منہاجینز)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top