منہاج القرآن آئرلینڈ کے صدر کے اعزاز میں عشائیہ

مورخہ: 25 اگست 2016ء

ڈبلن: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر رہنما اور معروف کاروباری و سماجی شخصیت محمد خالد نے 25 اگست 2016 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں سید عثمان شاہ، محمد خالد، محمد شاہد رضوی، چودھری ہارون علی، سید عامر ندیم شاہ، محمد ذیشان، وحید رشید اور نوید رشید شریک تھے۔

عشائیہ کی تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم بٹ نے کہا کہ پاکستان کو گالی دینے والوں کے خلاف غداری کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں بیٹھے شخص نے پاکستان کی سالمیت و سلامتی کے خلاف جو تقاریر کی ہیں، اس کے غدارِ وطن ہونے کا ثبوت ہیں جس پر آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ درج ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مملکت خدا داد پاکستان اللہ کی نعمت ہے، جس کی سلامتی و تحفظ ہم سب کا فریضہ ہے۔ ہمارے اسلاف نے خون کا نذرانہ دے کر پاکستان حاصل کیا، آج اس کی سلامتی کے خلاف باتیں کرنے والوں سے کسی قسم کی کوئی ہمدردی نہیں رکھنی چاہیے۔ وسیم بٹ نے کہا کہ موجودہ حکمران پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکے ہیں۔ ان کی ملوں سے بھارتی جاسوس پکڑے جا رہے ہیں، لیکن اداروں کی خاموشی معنیٰ خیز ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top