ظلم کے خلاف کلمہ حق بلند کرنا انبیا علیہم السلام کی سنت ہے، منہاج القرآن علماء کونسل

عوام مصیبت زدہ، ظلم و بربریت سیاسی و معاشی دہشتگردی کا شکار ہیں، علامہ امداد اللہ
ظالمانہ، جاگیردارانہ، کرپٹ نظام کے خلاف اٹھنا سیاست نہیں عبادت ہو گی، وفود سے گفتگو

لاہور (21 ستمبر 2016) منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزی صدر علامہ امداد اللہ قادری نے کہا ہے کہ ظلم کے خلاف کلمہ حق بلند کرنا انبیا علیہم السلام کی سنت ہے۔ 17 جون کو ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں کو گولیوں کا نشانہ بنانے والے بے غیرت اور قاتل حکمران کشمیر سمیت کبھی بھی مسلم امہ کے حقوق کی بات جرات کے ساتھ نہیں کرینگے۔ انبیاء اور صوفیا کی جدوجہد معاشرے کے وڈیروں، جاگیرداروں، سرمایہ داروں کے بنائے گئے ظالمانہ استحصالی کرپٹ نظام کے خلاف تھی۔ پوری قوم کو اس ظالمانہ، جاگیردارانہ، کرپٹ نظام کے خلاف اٹھنا ہو گا کیونکہ یہ سیاست نہیں عبادت ہو گی۔ وہ مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں فیصل آباد، جھنگ اور سرگودھا سے آئے علماء اور مشائخ کے وفود سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ اس موقع پر علامہ امداد اللہ قادری، علامہ میر آصف اکبر، علامہ عثمان سیالوی، علامہ غلام اصغر صدیقی، علامہ اعجاز ملک، علامہ لطیف مدنی و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ انبیاء نے اللہ کی توحید کا پیغام دیا اور ایسے تمام سیاسی بتوں کو بھی توڑا جو انسان پر حکمرانی اور نا خدا بن کر غریب انسانوں کا استحصال کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ مظلوموں اور مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنا اعلیٰ عبادت ہے، اس وقت 20 کروڑ عوام مصیبت زدہ، ظلم و بربریت سیاسی و معاشی دہشتگردی کا شکار ہیں۔ قوم و ملک پر ظالم و جابر حکمران مسلط ہیں۔ عوام کو اس ظلم و استحصال والے نظام اور قاتل حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے علماء مشائخ کو کردار ادا کرنا ہو گا۔ پاکستانی قوم کو ان ظالم حکمرانوں کے خلاف متحد ہو کر نکلنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی حالت اس وقت تک نہیں بدلے گی جب تک قوم خود اس فرسودہ نظام اور قاتل حکمرانوں کے خلاف کھڑی نہیں ہو گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top