تحریکی کارکنان کی رحلت پر چیئرمین سپریم کونسل کا لواحقین سے اظہار تعزیت

سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے زخمی و اسیر مرحوم سید نور محمد شاہ کے اہل خانہ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور سید نور محمد شاہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی تحریک منہاج القرآن کیلئے خدمات پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کارکن تحریک کا اثاثہ ہیں، سید نور محمد شاہ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

ڈاکٹر حسن محی الدین نے چائنہ سکیم میں مرحوم جمیل قادری، وسن پورہ میں جمشید قادری کے والد اور فیصل ٹاؤن میں سمیع اللہ قادری کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا اور مرحومین کی تحریک منہاج القرآن کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں بانی و سرپرستِ اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر مرحومین کے اہل خانہ سے تعزیت کیلئے آیا ہوں اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ مرحومین کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے اور مرحومین کے درجات بلند کرے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر حافظ غلام فرید، سینئر نائب امیر حنیف قادری، اشتیاق حسین مغل، حاجی محمد اسحاق، شہزاد رسول قادری، حسن مرتضیٰ، قاضی فیض الاسلام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top