بھارت: منہاج پبلیکیشنز کی سہارنپور کتاب میلہ میں شیخ الاسلام کی تصانیف کی نمائش

نیو دہلی: منہاج القرآن پبلیکیشنز انڈیا نے سہارنپور میں ہونے والے کتاب میلہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قرآنیات، احادیث، ایمانیات، اعتقادیات اور سیرت و فضائل نبوی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوعات پر مبنی کتب کا نمائشی سٹال لگایا۔ نمائش میں شیخ الاسلام کی اردو، ہندی، انگریزی اور عربی زبان میں شائع ہونے والی کتب پیش کی گئیں۔ مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے نمائشی سٹال کا دورہ کیا اور شیخ الاسلام کی کاوشوں پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری تحقیق کے میدان میں یدطولیٰ رکھنے والے عظیم سکالر ہیں جنہوں نے اسلام کی حقیقی تعلیمات کو دنیا میں فروغ دینے کے ساتھ اسلام کے ساتھ منفی رویوں کو نتھی کرنے کی سازشوں کا قلع قمع کر کے اسلام کے تصور امن و سلامتی کو دنیا کے سامنے لانے میں بھی کلیدی اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top