آئرلینڈ: ڈبلن میں استقبال ربیع الاول محفل

منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں استقبال ربیع الاول محفل میلاد منعقد ہوئی، جس کی صدارت یوتھ ونگ پاکستان کے سابق صدر سعید رحمن نے کی جبکہ ڈاکٹر مدثر ثاقب اور ڈاکٹر محمد گلزار مہمان خصوصی تھے۔ محفل میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے کارکنان سمیت عشاقان مصطفیٰ نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کا آغاز قاری تنویر حسین نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ چوہدری عارف، ڈاکٹر محمد گلزار، فرقان اسلم اور حافظ تنویر نے نعت خوانی کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے انجام دیئے۔

منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی منانا سنت ہے۔ اسلام میں اوئل دور سے ہی میلاد النبی منایا جاتا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنی نعمتوں کی خوشی منانا اور تشکر منانے کا حکم دیا ہے۔ آج ہم سب آقا علیہ السلام کی ولادت باسعادت جیسی عظیم نعمت کی خوشی منا رہے ہیں، بس یہی میلاد منانا ہے۔

محفل میلاد میں عقیل باجوہ، معید حامد، رضون احمد طور، حافظ محمد سعید، مرزا رضوان بیگ، آصف رضا، حافظ نعمان درانی، چوہدری عارف، حافظ تنویر، پرویز ملک اور دیگر احباب نے بھی بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

 

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top