تحریک منہاج القرآن قصور کا کنونشن، گوشہ درود کا افتتاح

منہاج القرآن ضلع قصور کے عہدیداروں کا سالانہ کنونشن بسلسلہ جائزہ سال 2016 بستی نور شاہ والی بھٹہ گویرانوالہ میں 22 جنوری 2017ء کو منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت تحریک منہاج القرآن قصور کے ضلعی کوآرڈینیٹر محمد اقبال قادری نے کی جبکہ علامہ محمد الیاس اعظمی مہمان خصوصی تھے۔ قاری نیامت علی نے تلاوت قرآن مجید سے اجلاس کی کارروائی کا آغاز کیا۔ نعت رسول مقبول کی سعادت عبدالرسول نے حاصل کی۔ اجلاس میں علامہ حامد سعید قادری ناظم تحریک منہاج القرآن قصور نے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔

بابائے منہاج قصور سید محمدعلی شاہ نے خطبہ استقبالیہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ قاری نیامت علی (نابینا)نے اپنی زرعی اراضی فروخت کر کے تحریک منہاج القرآن قصور کے لیے 10مرلہ وقف کر دی ہے۔ جہاں منہاج القرآن اسلامک سنٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ اسلامک سنٹر میں مسجد، گوشہ درود اور منہاج لائبریری شامل ہے۔ منہاج لائبریری میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تمام کتب اور سی ڈیز بھی موجود ہیں۔

کنونشن میں منہاج القرآن قصور کے ضلعی امیر محمد ندیم مصطفائی نے کہا کہ تحریک کا ہم سب پر احسان ہے کہ جس کی وجہ سے ہم دنیاوی معاملات کو پس پشت ڈال کر اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لیے آج ہم سب موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی کی باتوں کو بھول کر تحریک منہاج القرآن قصور کو مزید فعال کرنا ہے۔ اس موقع پر ہال میں موجود تحریک منہاج القرآن قصور کے ضلعی عہدیداروں اور ضلع قصور کی تمام پی پی سے آئے ہوئے ناظمین اور صدور نےتحریک کی آئندہ 25 سالہ حکمت عملی کے حوالے سے اپنی تحریری تجاویز بھی پیش کیں۔

ضلعی کوآرڈینیٹر قصور محمد اقبال قادری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس دور میں اللہ پاک نے ہمیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عظیم شخصیت سے نوازا ہے۔ ہمیں ان کی سنگت و صحبت میں مصطفوی انقلاب کی کوششوں کو مزید تیز کرنا ہوگا۔

نائب امیر تحریک منہاج القرآن قصور محمد حسیب نے مسجد عرفان القرآن قصور کی تعمیرات کے لیے ایک لاکھ روپے کا چیک قاری نیامت علی اور سید محمد علی شاہ کو دیا۔ ضلعی کوآرڈینیٹر تحریک منہاج القرآن قصور محمد اقبال قادری نے ضلع قصور کے متحرک کارکن اور شوشل میڈیا پر اچھی ورکنگ پر نثار بزمی، شمشاد احمد، محمد اشرف ضیغم (ناظم تحریک منہاج القرآن قصور)، محمد حسین قادری (صدرتحریک منہاج القرآن قصور)، غلام مصطفی قادری (صدرتحریک منہاج القرآن PP 178) اور شیخ محمد نواز شریف کو عرفان القرآن کے تحائف دیئے۔ آخر میں علامہ محمد الیاس اعظمی نے دعا کرائی۔ پروگرام کے اختتام پر حاضرین کے لیے ضیافت کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا تھا۔

قصور میں گوشہ درود کا افتتاح

قصور میں 22 جنوری 2017ء کو ضلعی سطح پر گوشہ درود کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ منہاج القرآن قصور کے ضلعی کوآرڈینیٹر محمد اقبال قادری اور علامہ محمد الیاس اعظمی نے گوشہ درود کا افتتاح کیا، ضلعی صدر ندیم مصطفائی، ضلع قصور سے تحریک منہاج القرآن کے امراء و ناظمین اور صدور بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن قصور کے ناظم تربیت عبد الحفیظ چشتی نے دعا کروائی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top