پولیس تعلیمی اداروں میں گھستی ہے تو دل خون کے آنسو روتا ہے، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ

طلباء، غیر طلباء عناصر کو کالجز، یونیورسٹیز میں مت گھسنے دیں: مرکزی صدر ایم ایس ایم
ڈاکٹر طاہرالقادری کا مشن نوجوانوں کو انتہا پسندی سے بچانا ہے۔ اجلاس سے خطاب

لاہور (یکم اپریل 2017) تحریک منہاج القرآن کے طلباء ونگ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مرکزی صدر عرفان یوسف نے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس جب یونیورسٹیز میں گھس کر طلباء پر لاٹھی چارج کرتی ہے تو تعلیمی اداروں کے تقدس اور طلباء کی عزت نفس کی پامالی پر دل خون کے آنسو روتا رہتا ہے۔ طلباء، غیر طلباء عناصر کو ہاسٹلز اور اپنی صفوں سے نکالیں اور جرائم پیشہ اور شر پسند عناصر کو تعلیمی مراکز سے دور رکھیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نوجوان کو علم اور امن کا خوگر دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبہ بھر کے مختلف کالجز اور یونیورسٹیز کے ایم ایس ایم کے عہدیداروں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چودھری عرفان یوسف نے کہا کہ پولیس کو بھی چاہیے کہ وہ حکمران جماعت کی آلہ کار بننے کی بجائے غیر جانبدار رہے اور بالخصوص ایم ایس ایم کے معاملے میں حکومتی ہدایات لینے کی بجائے اپنے فرائض قومی جذبہ کے ساتھ ادا کرے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کے نوجوان تعلیمی اداروں میں صرف اور صرف علم اور امن کا فروغ اور بول بالا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی خان اور بوریوالہ میں پولیس نے ایم ایس ایم کے ساتھ زیادتی کی، کیمپ اکھاڑے اور جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ میں امن کی بات کرنیوالے طلبہ اور شر پھیلانے والی طلباء تنظیموں کے درمیان فرق کریں۔

آخر میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عرفان یوسف نے کہا کہ ایم ایس ایم’’ تعلیم امن سب کیلئے ‘‘ کے عنوان سے ملک گیر مہم چلا رہی ہے۔ ان ٹریننگ کیمپس میں طلباء بھر پور دلچسپی لے رہے ہیں۔ اجلاس سے رانا تجمل، یونس نوشاہی، میاں انصر محمود، محب مجید، جنید الحسن، احسان اللہ، احسن نثار، عمران علی، راشد نوشاہی، رانا احسن، فرحان ملک اور زریاب چیمہ نے خطاب کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top