جنوبی افریقہ: ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا مٹاٹا میں معراج النبی کانفرنس سے خطاب

چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے 25 اپریل 2017 کو کیپ ٹاؤن کے مٹاٹا ٹاؤن (Matata Town) کی جامع مسجد میں ’معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس‘ میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین نے واقعہ معراج کو اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ایک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے اس واقعہ میں اپنے محبوب پیغمبر حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی قدرت کاملہ کا مشاہدہ کرایا۔ سفر معراج میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے اپنی قدرت کی بےشمار نشانیوں کا نظارہ کروایا۔

انہوں نے کہا کہ حقیقت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خدا کے سوا کوئی نہ جان سکتا کیونکہ ہماری عقل اپنے عجز کا اظہار کر چکی ہے۔ سدرۃ المنتہی سے ماوراء سفر معراج اس لئے کرایا گیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان محمدیت ذات حق تعالیٰ کی صفات اور حسن وجمال کا مظہر اتم بن جائے اور یہی معراج کا آخری منتہائے کمال ہے جس پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کمالات محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی انتہاء ہو گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top