انسانیت کو فائدہ دینا زندگی کا ماحاصل ہے۔ پاک نیوز افطار ٹرانسمیشن میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی گفتگو

مورخہ: 18 جون 2017ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے 22 رمضان المبارک کو شہر اعتکاف سے پاک نیوز کی افطار ٹرانسمیشن ’’شیخ الاسلام کے مہمان‘‘ میں خصوصی شرکت کی۔ پروگرام میں میزبان اسامہ غازی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری انسانیت کی خدمت میں عبادت اور دین ہے۔ انسانیت سے محبت کرنا، غریبوں کے چہروں پر خوشیاں دیکھنا اور بلاتفریق لوگوں کو فائدہ پہنچانا میری زندگی کا ماحاصل ہے۔

ایک سوال کے جواب میں شیخ الاسلام نے بتایا کہ 28 سال پہلے جب اجتماعی اعتکاف شروع کیا تھا، تو اس میں صرف 50 لوگ شریک تھے، آج یہ تعداد ہزاروں میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعتکاف کا مقصد انسانیت کا اجتماعی تربیتی شعور بلند کرنا ہے۔ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ یہاں آنے والا معتکف روحانی تربیت بھی حاصل کرے اور اخلاقی و انسانی خدمت کا جذبہ بھی لے کر جائے۔ آپ نے کہا کہ میری ذات سے کسی کو بلواسطہ یا بلاواسطہ فائدہ پہنچ جائے تو میری یہی عبادت ہے، اسی میں اصل دین ہے۔

ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ آج دنیا بھر میں نوجوانوں کی آبادی کثرت میں ہے۔ پاکستان میں بھی ہزارہا نوجوان ایسے تھے جو ایک بار اعتکاف میں آئے اور انہوں نے اپنی زندگی کا طرز عمل اور شیوہ حیات بدل لیا۔ اسی طرح لوگوں کی خاندانوں میں روایتی لڑائیاں چلی آ رہی تھیں لیکن وہ یہاں شہر اعتکاف میں بیٹھے اور گھر جا کر اپنی رنجشیں ختم کر دیں۔

افطار ٹرانسمیشن میں معروف کالم نگار و دانشور ڈاکٹر اجمل نیازی، پیپلز پارٹی کے رہنماء شوکت بسرا، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور اور صاحبزادہ حماد مصطفیٰ المدنی نے بھی شرکت کی۔ شہر اعتکاف کے ہزاروں معتکف بھی پاک نیوز کی افطار ٹرانسمیشن میں موجود تھے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top