فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری کا سالانہ عرس 2017ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی، محسن تحریک اور فرید ملت ڈاکٹر فریدالدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا 44 واں سالانہ عرس مبارک 11 جولائی 2017ء کو بستی لوہلے شاہ جھنگ صدر میں ہوا۔ عرس تقریبات صاحبزادہ صبغت اللہ قادری (متولی دربار حضرت فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ) کی زیرصدارت منعقد ہوئیں۔ منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے عرس کی مرکزی تقریب میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

حضرت فرید ملت کے عرس کی مرکزی تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن و اجتماعات محمد جواد حامد کی زیر قیادت مرکزی قائدین کے وفد نے بھی شرکت کی۔ امیر لاہور حافظ غلام فرید، منہاج القرآن فیصل آباد کے امیر سید ہدایت رسول شاہ قادری بھی مہمانوں میں شامل تھے۔ علماء و مشائخ اور منہاج القرآن جھنگ کے عہدیدار و کارکنان بھی عرس تقریبات میں شریک ہوئے۔

عرس تقریبات کا باقاعدہ آغاز متولی دربار عالیہ صاحبزادہ صبغت اللہ قادری نے مزار پر چادر پوشی سے کیا۔ اس موقع پر درود و سلام پڑھا گیا جبکہ فاتحہ خوانی بھی ہوئی۔

عرس کی مرکزی تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خطاب کرتے ہوئے ’’اولیاء اللہ اور فیض معرفت‘‘ کے موضوع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے فرید ملت ڈاکٹر فرید الدین قادری کی زندگی کے چند گوشوں کو بیان کرتے ہوئے انہیں مشعل راہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری فرید ملت کی تربیت کا کامل نمونہ ہیں کہ آج اسلام کا پیغام اور مشن منہاج القرآن کا پیغام دنیا بھر میں پھیل چکا ہے۔

عرس تقریب کا باقاعدہ اختتام محفل ذکر و نعت اور اختتامی دعا سے ہوا۔ اس موقع پر شرکاء کے لیے لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔ عرس تقریبات کے انتظامات میں ڈائریکٹر دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ علامہ عبدالقدیر قادری اور ان کی ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top