ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی لاہور بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت

دہشتگردی انسانیت کے خلاف بڑا جرم ہے، سختی سے نمٹنا ہو گا : سربراہ عوامی تحریک
سفاک دہشتگرد انسانیت دشمنی کی تمام حدیں عبور کر چکے ہیں : ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

لاہور (24 جولائی 2017) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لاہور میں بم دھماکے کی شدید ترین مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی انسانیت کے خلاف بڑا جرم ہے۔ دہشت گرد انسانیت دشمنی کی تمام حدیں عبور کر چکے ہیں۔ انہوں نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہید ہونیوالوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے عوامی تحریک اور منہاج القرآن کے کارکنان کو ریلیف اور ریسکیو کے کاموں میں حصہ لینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کارکنان سے کہا کہ وہ بم دھماکے میں زخمی ہونیوالوں کو خون کے عطیات دیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے مزید کہا کہ عوام دہشتگردوں کے رحم وکرم پر ہیں۔ دہشتگردی کے فتنے کا ذمے دار موجودہ فرسودہ نظام اور حکمران ہیں۔ حکمران کل بھی دہشتگردوں کے سپورٹر تھے اور آج بھی ان کیلئے نرم گوشہ رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ معصوم انسانوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے سفاک دہشتگرد کسی رعائت کے مستحق نہیں، ان سے سختی سے نمٹنا ہو گا۔

دریں اثناء چیئرمین منہاج القرآن سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین، ڈاکٹر حسین محی الدین، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، جی ایم ملک، بشارت جسپال، فیاض وڑائچ، عارف چودھری، چودھری افضل گجر، حافظ غلام فرید، سید امجد علی شاہ و دیگر رہنماؤں نے بھی لاہور دھماکے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہیں۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top