منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حیدرآباد نے روہنگیا مسلمانوں کے لیے امدادی رقم برما بھجوا دی

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے لئے امدادی کیمپ کے ذریعے اکٹھی ہونے والی رقم برما بھجوا دی گئی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حیدرآباد نے شہر میں تین روزہ امدادی کیمپ لگایا تھا، جس کا پہلا مرحلہ انتہائی کامیابی سے اختتام پزیر ہوا۔ کیمپ کے بعد تمام امداد برما کے مہاجرین کیلئے روانہ کردی گئی ہے۔ برما کے مظلوم مسلمانوں کی امداد جیسے عظیم کارِ خیر کا اہتمام علامہ جان محمد بروہی اور یونس قادری کے زیرِ نگرانی کیا گیا۔

کیمپ میں نایاب قادری، زوہیب حسین، دلنواز بلوچ، آصف بلوچ، عامر بلوچ، حافظ منیراحمد، وقاریونس، ادریس میمن، ایڈوکیٹ عدنان خان، طلحہ مصطفوی اور زوہیب چنّا نے بھی بھرپور حصہ لیا۔ اس موقع پر حیدرآباد کے شہریوں نے منہاج ویلیفئر فاؤنڈیشن پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی امدادی رقم جمع کرائیں، تمام رقم مہاجرین کے لیے بھجوا دی گئی ہے۔

رپورٹ : مبشّرشاہ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top