جہلم: منہاج القرآن ویمن لیگ کے یوم تاسیس کی تقریب

منہاج ماڈل سکول جادہ میں 6 جنوری 2018 کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام منہاج القرآن ویمن لیگ کے یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ضلع کونسل جہلم کی سابق ممبر شاہدہ شاہ، منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی سابق صدور سعیدہ مغل و شکیلہ طاہر سمیت منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی عہدیداران و کارکنان نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت پاکیزہ اشرف نے حاصل کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے استقبالیہ کلمات پیش کیے۔ منہاج نعت کونسل، منہاج القرآن اسلامک سنٹر اور ایگرز فورم کی بچیوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت پیش کیا، جبکہ نقابت کے فرائض سمیعہ ظفر نے انجام دیے۔

تقریب میں راحیلہ زین نے یوم تاسیس کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکڑ محمد طاہرالقادری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے اسلام میں خواتین کے کردار کے موضوع پر گفتگو کی اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے قیام اور اس کے بنیادی مقاصد پر گفتگو کی۔

تقریب کے اختتام پر یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Happy Quaid Day 2018 from Naveed Ahmed Andalusi (Spain)
Minhaj TV
Quran Reading Pen
AL-HIDAYAH, Quran Festival, Quran Art Work, al-Hidayah Research Institute, al-Hidayah eLearning Institute
Dr Tahir-ul-Qadri's books App Islamic Library by MQI
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top