پریٹوریا، ساؤتھ افریقہ میں منہاج القرآن لائبریری کا قیام

منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ افریقہ کے انتظامی دارالخلافہ اور مشہور شہر پریٹوریا میں سفیر امن، نابغہ عصر، شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکہ آراء تصانیف اور فکر انگیز خطابات کی دستیابی کیلئے عظیم الشان منہاج القرآن لائبریری کا قیام عمل میں لایا گیا۔ جہاں پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 600 سے زائد تصانیف بشمول ترجمہ عرفان القرآن اور سات ہزار موضوعات پر فکر انگیز خطابات دستیاب ہونگے۔

لائبریری کا افتتاح کنوینیئر پاکستان عوامی تحریک ساؤتھ افریقہ جاوید اقبال اعوان نے کیا اس موقع پر لائبریری کے قیام کے اغراض و مقاصد کے حوالے سے تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں منہاج القرآن پریٹوریا اور زونل تنظیم خاؤٹنگ کے عہدیداران نے بھر پور شرکت کی۔

جاوید اقبال اعوان نے اپنے خطاب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پریٹوریا کی کمیونٹی اور بالخصوص مسلمانوں کی یہ دیرینہ خواہش تھی کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب، خطابات کی آڈیو، ویڈیو CDs اور DVDs سے استفادہ کیا جائے، اللہ کے فضل و کرم سے فرزندان توحید کی علمی پیاس بجھانے کیلئے ایک عظیم منصوبے کا قیام عمل میں لایا۔

چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، کوآرڈینیٹر امور خارجہ میاں محمد اشتیاق اور مرکزی قائدین نے منہاج القرآن انٹرنیشنل پریٹوریا ساؤتھ افریقہ اور بالخصوص جاوید اقبال کو لائبریری کے قیام پر صمیم قلب سے مبارکباد پیش کی ہے۔

ڈاکٹر حسن محی الدین قادرری نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ شیخ الاسلام کی کتب، خطابات کی آڈیو، ویڈیو CDs اور DVDs سے استفادہ کیلئے منہاج لائبریری کا قیام ایک احسن اقدام ہے، جس سے ہر شخص اسلام کے روشن مذہب سے مستفید ہو کر اپنے مسائل کا حل عصر حاضر کے جدید تقاضوں سےحاصل کر سکے گا۔

تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top