کارپی: اٹلی میں دوسری سالانہ فضیلت قرآن کانفرنس

منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام دوسری سالانہ فضیلت قرآن کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں کارپی اور گرد و نواح سے کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ منہاج القران انٹرنیشنل کارپی کے طلباء و طالبات کے اعزاز میں سجائی گئی محفل میں نقابت کے فرائض منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے ادا کیے۔ محفل میں کارپی کے 12 بچوں نے خوبصورت انداز میں کلام الہی کی تلاوت کی، جبکہ 8 بچوں نے انفرادی طور پر ثناء خوانی میں حصہ لیا۔

شرکاء بچوں نے گروپس کی شکل میں بھی ثناء خوانی کی سعادت حاصل کی۔ تقریب میں علامہ حافظ آصف محمود نے قرآن مجید کی عظمت کے عنوان پر گفتگو کی۔ انہوں نے بچوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے پیش نظر والدین کی ذمہ داری پر زور دی۔ کانفرنس کا اختتام دعا سے ہوا، جس کے بعد شرکاء کو لنگر بھی دیا گیا۔

رپورٹ: حسن زمان تارڑ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top