تحریک منہاج القرآن ملتان کے زیر اہتمام قائد ڈے کی تقریب

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان نے 19 فروری 2018 کو قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے صدر یاسر ارشاد، راؤ عارف رضوی اور سجاد حیدر ملک، محمد رمضان، سہیل احمد، محمد بابرجعفر، وسیم ممتاز، محمد نعمان اور محمد احمد سمیت تحریک منہاج القرآن کے عہدیداران و کارکنان شریک تھے۔

شرکاء سے اظہارِ خیال کرتے ہوئے یاسر ارشاد نے کہا ہے کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے عالمی سطح پر امن اور محبت کے پیغام کو عام کیا ہے، اس حوالے سے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔ آج دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں نظرآنے والے اسلامک سنٹرز اور تعلیمی ادارے شیخ الاسلام کے وژن اور بھر پور جدوجہد کا عملی ثبوت ہیں۔ علمی، تحقیقی، دینی، سیاسی، سماجی اور تنظیمی محاذوں پر ان کی جدوجہد مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام کی سرپرستی میں تحریک منہاج القرآن نے تعلیمی میدان میں عظیم انقلاب برپا کیا ہے، پاکستان اور دنیا بھر میں پھیلے تعلیمی ادارے نوجوان نسل کی کردار ساز ی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہزاروں تصانیف امت مسلمہ کی رہنمائی کررہی ہیں۔

پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی میڈیا کوارڈینیٹر راؤ محمد عارف رضوی نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے علم اور قلم کے زریعے ایک جہان آباد کیا ہے۔ انسانی خدمت کیلئے آپ کی خدمات اپنی مثال آپ ہیں۔ شیخ الاسلام نے دہشت گردی کے خلاف تاریخ ساز فتویٰ دے کر دنیا بھر میں اسلام کے حقیقی تصور کو واضح کیا۔ انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے قیام کے زریعے قوم کو اپنے حقوق کا آئینی شعور دیا۔ مروجہ سیاست کو کاروبار نہیں بلکہ خدمت اور عبادت بنایا۔ پاکستان میں موجود کرپٹ اور فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے کی جانیوالی جدوجہد کے زریعے ایک نئی تاریخ رقم کی۔

تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحتیابی اور درازئ عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top