اٹلی: منہاج القران انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام قائد ڈے تقریب

منہاج القران انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67ویں سالگرہ شایان شان طریقے سے منائی گئی ۔۔۔۔ اس خوبصورت پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری مشتاق احمد سیالوی نے حاصل کی، ثناء خوانی کی سعادت احمد حسن، محمد متین، حافظ عثمان، قاری مشتاق احمد سیالوی اور قمر عباس سعید نقشبندی نے حاصل کی، جبکہ نقابت کے فرائض منہاج القران انٹرنیشنل کارپی کے صوبائی صدر مرزا امتیاز نے سرانجام دیئے۔

ڈائریکٹر منہاج القران انٹرنیشنل کارپی وقار احمد قادری نے تقریب کے شرکا سے خصوصی خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی شخصیت کے مختلف پہلؤوں کو بیان کیا، انہوں نے شیخ الاسلام کی عالم اسلام کے لئے خدمات اور تصانیف کا بھی تعارف کرایا۔

تقریب کے آخر میں سالگرہ کا خصوصی کیک کاٹا گیا، اور شیخ الاسلام کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

رپورٹ: حسن زمان تارڑ

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top