تحریک انصاف کے رہنماء اعجاز چوہدری کی خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات

مورخہ: 08 مارچ 2018ء

پوری کوشش ہے سینیٹ کے چیئرمین کا مقدس عہدہ جھوٹی لیگ کو نہ ملے: اعجاز چوہدری
ن لیگ ریاستی عہدے نااہل کو بچانے کیلئے استعمال کر رہی ہے: سیکرٹری جنرل عوامی تحریک

پاکستان تحریک انصاف کے سنیئر رہنما اعجاز چوہدری نے عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ میں سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور سے ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری کوآرڈینیشن ساجد محمود بھٹی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نوازشریف سیکیورٹی رسک بن چکے، ن لیگ کے وزراء نااہل کی ڈائریکشن پر اداروں کی تذلیل کر رہے ہیں۔ نواز شریف اور توہین عدالت کے مرتکب جملہ وزراء اور عہدیداروں کو نہال ہاشمی کی طرح جیل کی سزا ہونی چاہیے۔ ن لیگ نے کرپشن، لوٹ کھسوٹ اور لاقانونیت کے منفی کلچر کو پروان چڑھایا۔

خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی قاتل کرپٹ اشرافیہ کو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے قانونی، سیاسی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کو انصاف دلوانے کیلئے عدالتوں سے رجوع کر رکھا ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ کوئی بھی ریاستی عہدہ ن لیگ کے پاس ہو گا تو اس عہدے کو نااہل نواز شریف اپنے تحفظ کیلئے استعمال کریں گے۔ ن لیگ کو اقتدار کے ایوانوں سے ہمیشہ کیلئے کک آؤٹ کرنا ہی قومی مفاد ہے۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پاکستان کی بجائے ایک خاندان کی نوکری کر رہے ہیں، شاہد خاقان عباسی وزرات عظمیٰ کے منصب کی توہین کر رہے ہیں، نواز شریف اور غلامان نواز شریف کرپشن کیسز کی سزاؤں سے بچنے کیلئے کسی حد تک بھی گر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ سینیٹ کے چیئرمین کا مقدس عہدہ جھوٹی لیگ کو نہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تحریک انصاف اپنا بھرپور قومی سیاسی کردار ادا کرے گی۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
AL-HIDAYAH, Quran Festival, Quran Art Work, al-Hidayah Research Institute, al-Hidayah eLearning Institute
Dr Tahir-ul-Qadri's books App Islamic Library by MQI
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top