لودھراں: امت کے زوال کی بنیادی وجہ قرآن اور صاحب قرآن سے دوری ہے: علامہ احسان رضوی کا درس قرآن

مورخہ: 26 مئی 2018ء

تحریک منہاج القرآن لودھراں کے زیر اہتمام سالانہ 5 روزہ درس عرفان القرآن کی چوتھی نشست میں علامہ احسان رضوی نے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہماری زبوں حالی اور زوال و انحطاط کی بنیادی وجہ قرآن اور صاحب قرآن سے دوری ہے۔ جس قوم کے جوان باہمت اور باشعور ہونگے وہ قوم دنیا کی باہمت اور غالب قوم بنتی ہے اور قرآن کتاب انقلاب ہے جس کی ساری تعلیمات محروموں اور مجبوروں کو سربلندی کا درس دیتے ہوئے ظلم ناانصافیوں کے خلاف سینہ سپر ہونے کا درس دیتی ہے۔

علامہ احسان رضوی نے کہا کہ قرآن نوجوانان اسلام پر اخلاق محمد کا رنگ چڑھانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج اسلام کے 56 دیس ہیں، مگر افسوس اسلام آج پردیسی ہے ہمیں اسلام کو دیس فراہم کرنا ہے جہاں قرآن کی حکمرانی ہو اور صفات الٰہیہ اپنے بندوں پر انواو کجالات کی بارش کر سکیں۔ نوجوانوں کی جوانیوں کی اسلام کو ضرورت ہے۔

ماہ صیام ہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم تعلیمات قرآنی سے فیض پائیں اور اپنی جوانیوں کو مصطفوی بنائیں۔ تحریک منہاج القرآن کے قیام کا مقصد بھی یہی ہے کہ جوانان ملت کو ذات محمدیؐ کی صفات سے بہرہ مند کیا جائے۔

پانچ روزہ دروس عرفان القرآن میں سلسلہ وار درس عرفان القرآن میونسپل کمیٹی کے سبزہ زار میں نماز فجر کے بعد شروع ہوا، جہاں ہزاروں کی تعداد میں خواتین، مرد بوڑھے، بچے اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے احباب نے شرکت کی۔ لودھراں اور گرد نواح جن میں علاوہ ہٹی موٹن مل، ٹھکر والا، آدم واہن، ڈانوراں اور دنیا پور اوردیگر علاقوں سے لوگ علی الصبح جوق در جوق آتے شریک ہوئے۔

درس عرفان القرآن میں رانا اشرف علی، علامہ نصیر احمد بابر، حافظ شیر محمد آرائیں، حاجی غلام نازک آرائیں، حاجی ملک محمد رمضان آرائیں، علامہ حامد سعیدی، خواجہ محمد قاسم، پیر سید لعل شاہ، خواجہ محمد یعقوب، میاں نذیر احمد، رانا عابد نواز، چوہدری سلیم جمال غوری، ملک سلطان آرائیں نے خصوصی شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن وویمن لیگ، منہا ج القرآن یوتھ لیگ، پاکستان عوامی تحریک، ایم ایس ایم کے جوانوں نے درس عرفان القرآن کے انتظامات کو حتمی شکل دی۔ اس موقع پر ضلعی امیر تحریک چوہدری عبدالغفار سنبل، ناظم ملک انور قادری، تحصیل صدر ملک رشید احمد، ناظم ملک اسلم حماد، رائو محمد اسحاق خان ڈویژنل امیر، اظہر حسین لنگاہ ایڈووکیٹ، فوجی ظہور حسین، ملک عابد حسین جوئیہ، پیر سید مدثر شاہ، میاں بلال احمد، خواجہ محمد احمد قادری، ملک محمد اختر، رائو محمد اخلاق، سید وسیم بخاری، شاہد مہے، رائو محمد طاہر، محمد مبشر، فدا حسین، محمد ابراہیم، محمد عمران، محمد عارف، طارق ظہور، محمد شاہد، ارشد علی مرزا، ملک سعید جھنج، حافظ محمد زبیر، محمد حنیف، نادر حسین سہروردی، زاہد علی، حافظ ابو بکر قادری، محمد سمیع شاہ، اور دیگر قائدین نے درس کی کامیابی کے لیے بھرپور خدمات سرانجام دیں۔ پروگرام کی سیکیورٹی پر پولیس کے علاوہ ایم ایس ایم اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوان معمور تھے۔

اس سے پہلے درس عرفان القرآن کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جس کا شرف قاری فیصل لطیف نے حاصل کیا جبکہ منہاج نعت کونسل نے درود سلام پیش کیا۔ درس عرفان القرآن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا سٹال بھی لگا یا گیا۔ آخر میں ملک کے استحکام، اور مغفرت کی لیے خصوصی دعا بھی کروائی گئی

رپورٹ:۔ مرزا اسلم مصطفوی (میڈیا ایڈوائزر تحریک منہاج القرآن لودھراں)

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
AL-HIDAYAH, Quran Festival, Quran Art Work, al-Hidayah Research Institute, al-Hidayah eLearning Institute
Dr Tahir-ul-Qadri's books App Islamic Library by MQI
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top