کرپٹ نواز شریف کے خلاف جب بھی فیصلے آئے انہوں نے عدلیہ پر حملے کئے: ڈاکٹر طاہرالقادری

فوج کو کمزور اور عدلیہ کو تقسیم کرنے کے لیے جیلوں میں بند مجرم پیسہ پانی کی طرح بہا رہے ہیں
ذاتی اغراض کے لیے قومی اداروں پر تنقید انہیں کمزور کرنے کی سازش ہے، سختی سے نمٹا جائے
مکمل احتساب کے بعد انتخابات ہوتے تو کسی چور لٹیرے کو الزام تراشی کی جرأت نہ ہوتی
فوج نے بطور ادارہ سنگین الزام تراشی پر نوٹس لینے کی استدعا کی، بروقت کارروائی ہونی چاہیے
بڑے بڑے فیصلے آرہے ہیں، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈز بھی کٹہرے میں آنے چاہئیں
ڈی آئی خان میں خودکش دھماکہ کی مذمت، اکرام اللہ گنڈاپور سمیت دیگر شہداء کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی

لاہور (22 جولائی 2018) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ جیلوں میں بند ’’مجرم پارٹی‘‘ فوج کو کمزور اور عدلیہ کو تقسیم کرنے کے لیے لوٹ مار کا پیسہ پانی کی طرح بہارہی ہے، نواز شریف کے خلاف جب بھی فیصلے آئے انہوں نے عدلیہ پر حملے کئے اور بطور ادارہ اسے کمزور کرنے کی کوشش کی، ایک جج کی قومی سلامتی کے ساتھ ساتھ اپنے ہی ادارے پر الزام تراشی سنگین معاملہ ہے، فوج نے بطور ادارہ چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے معاملے کی بلا تاخیر چھان بین اور قانونی کارروائی ہونی چاہیے، تنقید سے دشمن ملک کے بیانیے کو تقویت دی گئی، الزام تراشی کی ٹائمنگ بتاتی ہے کہ مجرموں کو ہر طرف سے فائدہ پہنچانے کی کوشش ہورہی ہے، احتساب کا عمل مکمل کرنے کے بعد انتخابات ہوتے تو چوروں، لٹیروں کو انگلی اٹھانے کی جرأت نہ ہوتی، ابھی بھی درجنوں سنگین جرائم میں ملوث امیدوار الیکشن لڑرہے ہیں، جیتنے کے بعد ان کے خلاف فیصلے آئے تو یہ یقیناً پارلیمنٹیرین کی حیثیت سے خصوصی مراعات مانگیں گے اور آتے جاتے وکٹری کے نشان بنائیں گے، انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں کی توجہ الیکشن پر نہیں فوج، عدلیہ کو بد نام اور لوٹ مار کی کمائی ہضم کرنے پر ہے، وہ علی الاعلان کہہ رہے ہیں کہ انہیں ملک یا عوام کی خدمت کے لیے نہیں بلکہ قومی مجرموں کو جیلوں سے نکلوانے کے لیے ووٹ چاہییں، ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ بڑے بڑے فیصلے آرہے ہیں مگر ہمیں سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹرمائنڈز نوازشریف، شہباز شریف اور ان کے حواریوں کے کٹہرے میں لائے جانے اور پھانسی چڑھائے جانے والے فیصلے کا انتظار ہے۔

دریں اثناء سربراہ عوامی تحریک نے ڈی آئی خان میں خود کش دھماکہ کی مذمت کی، خودکش دھماکہ میں اکرام اللہ گنڈا پور سمیت دیگر قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیا، انہوں نے کہا کہ رواں ماہ یہ چوتھا دھماکہ ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

سربراہ عوامی تحریک نے 21 جولائی کو اٹلی بریشیا میں’’انسان کی اخلاقی روحانی ترقی‘‘ کے موضوع پر منعقدہ کانفرنس سے خطاب کیا، کانفرنس میں اٹلی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی اور تحریک منہاج القرآن کے کارکنان، عہدیداران نے بڑی تعداد میں شرکت کی، سربراہ عوامی تحریک نے کانفرنس میں شریک کونسلر روبریٹا موریلی صوبائی سیکرٹری پی ایس آئی لورینزو ویالمی، ڈپٹی میئر بریشیا سٹی، کو لینی گابریلا اور صحت اور فیملی ایسوسی ایشن کی کونسلر مارکو فینارولی کو انسداد دہشتگردی کا فتوی اور سیرت النبی پر لکھی گئی کتب تحفے میں دی گئیں، اٹالین مہمانوں نے انتہا پسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کی عالمگیر جدوجہد پر تحریک منہاج القرآن کی خدمات کو سراہا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top