منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کے زیراہتمام سینکڑوں من گوشت کی تقسیم

مورخہ: 25 اگست 2018ء

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کراچی کے ڈائریکٹر مسعود احمد عثمانی اور ناظم منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کراچی ریاض ملک، آغوش کراچی کی انتظامیہ نے گزشتہ سالوں سے بڑھ کر اس سال منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کراچی کو کھالیں دینے پر اہلیان کراچی سے شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یتیم بے سہارا بچوں کیلئے آغوش کراچی کا پروجیکٹ ڈاکٹر طاہر القادری کا عظیم تحفہ ہے جس میں یتیم بچے اپنی تعلیم و تربیت مکمل کر کے ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا ہر سال کی طرح اس سال بھی منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کے تحت سینکڑوں من گوشت غریب علاقوں میں تقسیم کیا گیا تاکہ بے سہارا لوگ بھی عید کی خوشیوں میں برابر شامل ہوں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائدین نے کہا تعلیم، صحت اور فلاح انسانیت، غربت کے خاتمے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔ منہاج ویلفیئر کے تحت کراچی میں تعلیمی ادارے، مساجد اور فلاحی اداروں کی تعمیر، یتیم بچوں کے آغوش، بے سہارا لوگوں کی مدد جاری ہے اور انشاء اللہ جاری رہے گی۔ ان قائدین نے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے رضا کاروں کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے عید کے دوران اپنی خوشیوں کو قربان کیا اور دوسروں کی خوشیاں کا باعث بنے۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Minhaj TV
Quran Reading Pen
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top