درگاہ اجمیر شریف کے گدی نشین صاحبزادہ خواجہ سید وارث حسین چشتی معینی کی ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات

درگاہ اجمیر شریف کے خادم و گدی نشین صاحبزادہ خواجہ سید وارث حسین چشتی معینی (انڈیا) نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں ملاقات کی۔ انڈیا سے آئے معزز مہمانوں کا وفد بھی ان کے ہمراہ تھا۔ منہاج القرآن کے مرکزی قائدین ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، ڈائریکٹر ایڈمن جواد حامد، ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرفیتھ ریلیشنز سہیل احمد رضا، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما راجہ زاہد محمود بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقات میں برصغیر میں درگاہ اور روحانیت کے مقام اور روحانی سلسلوں کی فروغ و ترویج پر بات ہوئی۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خواجہ صاحب کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام صوفی ازم کے فروغ اور ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالمگیر کاوشوں بارے بھی بتایا۔ انہوں نے کہا کہ انسانی معاشرہ جسم اور روح کے رشتہ سے قائم ہے۔ انسانی معاشروں میں روحانیت کے حقیقی فروغ کے لیے ہمیں صوفیاء کی عملی تعلیمات کو عام کرنا ہوگا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top