ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع ہفتہ کو ہو گا

لاہور (12 اکتوبر 2018ء) تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کا روحانی اجتماع ہفتہ کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بعدنماز عشاء منعقد ہو گا، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، علامہ سید فرحت حسین شاہ، علامہ رانا محمد ادریس، جی ایم ملک، علامہ میر آصف اکبر، حافظ غلام فرید، اشتیاق حنیف مغل، سید مشرف شاہ، احمد نواز انجم سمیت علمائے کرام، مشائخ عظام اور معروف قراء و نعت خوان حضرات روحانی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺ کی ماہانہ محفل میں مرکزی گوشہ درود اور پاکستان سمیت ساری دنیا میں قائم حلقہ ہائے درود میں پڑھا جانے والا درود پاک حضور ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے، روحانی اجتماع کے اختتام پر ملکی سلامتی، دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے خصوصی دعا کی جائیگی۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن لاہور کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ناظم لاہور اشتیاق حنیف مغل کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں حفیظ اللہ جاوید، میاں محمد حنیف، اصغر ساجد، حافظ صفدر، حاجی عبدالخالق، ریحان چودھری و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی ﷺکے روحانی اجتماع کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔

تبصرہ

تلاش

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
We Want to CHANGE the Worst System of Pakistan
Presentation MQI websites
Advertise Here
Top